Bharat Express DD Free Dish

Ankit Sharma Murder Case

عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہرحسین کی سزا پرپیر کے روز عدالت میں سماعت ہوئی۔ طاہر حسین اور دیگر مجرمین کے خلاف پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا گیا۔ آئی بی افسرانکت شرما کے قتل میں ان مجرمین کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

دہلی فسادات کو 6 سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود جمعیۃ علماء ہند آج بھی 200 ٹرائل مقدمات میں قانونی پیروی کر رہی ہے، جبکہ جمعیۃ کی قانونی جدوجہد کے نتیجے میں ہنوز 100 سے زائد افراد باعزت بری ہوچکے ہیں۔ ان مقدمات کی نگرانی جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی کی قیادت میں وکلاء کی ایک ٹیم کر رہی ہے۔

 آئی بی آفیسرانکت شرما کا قتل فروری 2020 میں شامل مشرقی دہلی کے فسادات کے دوران ہوا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے سابق کونسلر طاہر حسین سمیت 5 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔ جبکہ 6 افراد کو بری کردیا۔

اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ بھی طاہر حسین کی ضمانت کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔ اب اس اہم مقدمے میں تمام فریقین کی نظریں 7 جولائی پر مرکوز ہیں، جب عدالت کی جانب سے اس حساس مقدمے میں فیصلہ سنائے جانے کی توقع ہے۔