Bharat Express DD Free Dish

Andaman and Nicobar

انڈمان کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے جزائر کے مجموعے کو ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا مرکز بنانے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے سیاحت کے فروغ پر زور دیا ہے۔ بین الاقوامی پروازوں، ڈیسٹینیشن ویڈنگ، ماحول دوست سیاحت اور نکوبار بندرگاہ کی ترقی کے ذریعے اقتصادی سرگرمیوں اور روزگار کو فروغ دینے کا منصوبہ ہے۔

نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے جزائر کی ترقی کے لیے جامع منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، فضائی کرایوں، رابطہ کاری، بلیو اکانومی اور صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ اپنی فریاد لے کر پہنچے، لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو مقررہ مدت میں مسائل حل کرنے کی ہدایت دی

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک موقع پر شری وجئے پورم کے آئی ٹی ایف گراؤنڈ میں منعقدہ پہلے ڈانڈیا مہوتسو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام کا اہتمام محکمہ ثقافت نے کیا تھا۔

اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما جزائر انڈمان اور نکوبار کے نئے لیفٹیننٹ گورنر ہوں گے۔ وہ فی الحال راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ ان کی مدت کار اگلے ہفتے ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد وہ لیفٹیننٹ گورنر بن جائیں گے۔

انڈمان و نکوبار جزائر میں منگل کی صبح ایک بڑا فضائی حادثہ اس وقت ٹل گیا جب سرکاری فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی پون ہنس لمیٹڈ کے ایک ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کے باعث سمندر کے درمیان ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ واقعے میں سوار تمام سات افراد بال بال محفوظ رہے۔

امت شاہ نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس نے 30 دسمبر 1943 کو قومی پرچم لہرایا اور انڈمان کو آزاد کرایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے احترام میں وزیر اعظم نے ان کی خواہش کے مطابق انڈمان و نکوبار کے دو جزائر کے نام بالترتیب ‘شہید’ اور ‘سوراج’ رکھے ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ یہ ناموں کی تبدیلی 2018 سے 2023 کے درمیان وزیر اعظم مودی کی جانب سے انڈمان و نکوبار جزائر کو نوآبادیاتی اثرات سے آزاد کرنے کی مسلسل مہم کا حصہ تھی، جس کے تحت 21 جزائر کے نام فریڈم فائٹر کے نام پر رکھے گئے۔

انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ ضبط کی تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت تقریباً 36 ہزار کروڑ روپے تھی۔ پولیس نے اب اسے تباہ کر دیا ہے۔

انڈمان اور نکوبار جزائر پر سیلولر جیل تھی۔ اس کا نام ’کالے پانی کی سزا‘ کے نام سے کافی مشہور تھا۔ جزائر انڈمان اور نکوبار میں برطانوی نوآبادیاتی جیل تھی۔ اس جیل کو برطانوی حکومت مجرموں اور سیاسی قیدیوں کو ملک بدر کرنے کے مقصد کے لیے استعمال کرتی تھی۔