Naxal Free India: بستر سے ’لال دہشت‘ کا خاتمہ، امت شاہ کا اعلان- اب بندوق نہیں، قبائلیوں کے ہاتھوں میں ہوگی ’سفید انقلاب‘ کی باگ ڈور
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بستر میں ”سفید انقلاب“ کا آغاز دراصل اس پورے خطے کی معاشی اور سماجی تقدیر بدلنے کی ایک بڑی کوشش ہے۔ ان کے مطابق جن علاقوں میں کبھی گولیوں کی آوازیں گونجتی تھیں، وہاں اب ترقی، زراعت اور خود کفالت کی نئی داستان لکھی جائے گی۔





