Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Assam Statement

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام اسمبلی انتخابات سے قبل بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو ریاست میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کیا جائے گا اور چار شادیوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج آسام کے گوہاٹی میں پراگجیوتشپور میڈیکل کالج کا افتتاح کریں گے اور خاناپارا میں منعقد ہونے والے ’یوا شکتی سماروہ‘ سے خطاب کریں گے۔

ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ آسام میں دراندازی ایک سنگین مسئلہ ہے اور کانگریس نے اسے جان بوجھ کر فروغ دیا۔ انہوں نے غیر قانونی دراندازوں کو ریاست سے باہر نکالنے کے عزم کو دہرایا۔