Bharat Express

Amantullah

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ حالانکہ، بعد میں انہیں ضمانت مل گئی۔ اس دوران ان کے خلاف ایم سی ڈی کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ میں جاری سماعت کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت اس معاملے میں اگلی سماعت 6 فروری کو کرے گی۔

 اس کیس میں مریم صدیقی نامی خاتون کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ مریم کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ یہ معاملہ دہلی وقف بورڈ میں مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ امانت اللہ خان نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور وقف بورڈ کی زمین کم قیمت پر خریدی۔

اس سال اپریل میں، ای ڈی نے ایجنسی کے سامنے ان کی عدم پیشی کا حوالہ دیتے ہوئے امانت اللہ خان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے لیے عدالت سے رجوع کیاتھا۔ایجنسی نے جنوری میں ان کے مبینہ ساتھیوں داؤد ناصر، ذیشان حیدر، جاوید امام صدیقی اور کوثر امام صدیقی کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔