Minister Against Minorities: مسلمانوں کے اقلیتی درجہ سے متعلق بیان پر تنازع، اسدالدین اویسی کا کرن رجیجو پر سخت حملہ، کہا-’’اقلیتوں کے نہیں بلکہ اقلیت مخالف وزیر ہیں رجیجو‘‘
یہ تنازع اس مبینہ بیان کے بعد شروع ہوا جس میں کرن رجیجو نے مسلمانوں کی اقلیتی حیثیت کا موازنہ پارسی برادری سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی اتنی زیادہ ہے کہ وہ دنیا کا چھٹا بڑا ملک بن سکتی ہے، جبکہ پارسیوں کی تعداد محض تقریباً 53 ہزار ہے۔





