شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد
ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوٸے کہا کہ اس پروگرام کوشارب ردولوی نے 10 برس پہلے اپنی اہلیہ کی یاد میں شروع کیا تھا آج وہ نہیں ہیں پھربھی پروگرام ہرسال اسی وقاراورشان کے ساتھ ہورہا ہے، اس کے لیے ٹرسٹ کے ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں اوروہ سامعین وناظرین بھی، جن کی بھرپورموجودگی یہاں رہتی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ شارب ردولوی کی محبت دلوں میں آج بھی قائم ہے۔





