Akhilesh Yadav Attacks UP BJP Government: اسمارٹ میٹر تنازعہ پر سیاست گرم، اکھلیش یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ، بجلی بلوں میں بے ضابطگی کا الزام
اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ضلع ہمیرپور کی خواتین اسمارٹ میٹر کے خلاف احتجاج کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اسمارٹ میٹر کے نام پر جاری بجلی کی لوٹ کے خلاف عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اب سمجھ آ چکی ہے کہ بلا وجہ زیادہ میٹر ریڈنگ اور بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں کے پیچھے بدعنوانی کارفرما ہے۔
Akhilesh Yadav’s Allegation: یوپی میں ایس آئی آر پر اکھلیش یادو کا بڑا دعویٰ، سماجوادی پارٹی چیف نے کہا— فرضی دستخط سے ووٹ کٹوا رہی ہے بی جے پی
سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ فارم 7 کے ذریعے منصوبہ بندی کے ساتھ ووٹ کٹوائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر سازش کا الزام عائد کیا ہے۔
Akhilesh Yadav alleges EC: ’’الیکشن کمیشن بی جے پی کا جھنڈا ہی لہرا دے‘‘ اکھلیش یادو کا فارم-7 کے مبینہ غلط استعمال پر سنگین الزام
الیکشن کمیشن اور بی جے پی کے درمیان ملی بھگت کا الزام۔ فارم-7 کا استعمال ووٹروں کی فہرست میں کسی نام کے اندراج پر اعتراض کرنے یا موجودہ نام کو حذف کرانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اکھلیش یادو کا الزام ہے کہ اس فارم کا استعمال جان بوجھ کر سماجوادی پارٹی کے حامی ووٹروں کے نام ہٹانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
BJP Trying To Own Great Men- Akhilesh Yadav : بی جے پی اُن عظیم آدمیوں کو بھی اپنانا چاہتی ہے جو اس کے نہیں ہیں: اکھلیش یادو
لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں پیر کے روز قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث ہوئی۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی اُن عظیم آدمیوں اور نظریات کو بھی اپنا لینے کی کوشش کر رہی ہے جو دراصل اس کے نہیں ہیں۔
Akhilesh Yadav on ECI staff: ’’اتنی جلدی کیوں ہے؟‘‘ اکھلیش یادو کا بڑا الزام، کہا-انتخابی فہرست کی نظرثانی کے دوران الیکشن کمیشن کے ملازمین پر دباؤ
خصوصی انتخابی نظرثانی (SIR) کے عمل پر اعتراضات تیز ہوگئے ہیں۔ متعدد ریاستوں میں افسران کی اموات، اپوزیشن پارٹیوں نے انتخابی عمل کی شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے عملے پر دباؤ کا الزام عائد کیا ہے۔
Akhilesh Yadav blames SIR: ’’الیکٹورل سازش بے نقاب‘‘ اکھلیش یادو نے ایس آئی آر کو ٹھہرایا عظیم اتحاد کی ناکامی کا ذمہ دار
بہار اسمبلی انتخابات پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل، سماج وادی پارٹی چیف نے بی جے پی کو ’فریب‘ قرار دیا۔ کہا-’’یہ کھیل اب کسی ریاست میں نہیں چلے گا۔‘‘





