Bharat Express DD Free Dish

AIIMS

دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں لالو پرساد یادو کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ اسپتال میں ان کے ساتھ بیوی رابڑی دیوی اور فیملی کے  دیگر اراکین بھی موجود ہیں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے غربت میں کمی، رہائش، میڈیکل کالج کی توسیع اور صحت کے بنیادی ڈھانچے میں مودی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا

نائب صدرجگدیپ دھنکھڑکو ایمس کے کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹرراجیونارنگ کی نگرانی میں کریٹیکل کیئریونٹ (سی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی حالت پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ مرکزی وزیرصحت جے پی نڈا بھی نائب صدر جمہوریہ کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے ایمس پہنچے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ جو لوگ ملک کے دور دراز علاقوں سے ایمس میں علاج کروانے کے لیے آئے ہیں وہ اس شدید سردی میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سب ویز پر سونے اور رہنے پر مجبور ہیں۔ کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر راہل گاندھی کے دورے کی ایک ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کی ہیں، جس میں وہ مریضوں کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا۔ لیکن علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ کانگریس نے اپنی تمام میٹنگ ملتوی کر دی ہے۔

حکومت نے حال ہی میں لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ وزارت خزانہ نے 3 دسمبر 2024 کو کہا ہے کہ مستقبل قریب میں آٹھویں تنخواہ کمیشن کی تشکیل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی حالت کئی دنوں سے تشویشناک تھی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کو دہلی ایمس میں ان کا انتقال ہوگیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پدم بھوشن سے نوازے جانے والی 72 سالہ شاردا سنہا میتھلی اور بھوجپوری گانوں کے لیے جانی جاتی ہیں۔

تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سی پی ایم کے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارے پولیٹ بیورو کے رکن یچوری 2005 سے 2017 تک مغربی بنگال سے دو بار راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر، انہوں نے پارلیمنٹ میں مباحثوں اور جمہوری روایات کو تقویت بخشنے کا کام کیا۔

19 اگست کو سیتا رام یچوری کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس سے قبل سیتارام یچوری نے موتیا کی سرجری کروائی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سیتارام یچوری اس وقت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کو طبی معائنے کے لیے جمعہ کو ایمس میڈیکل بورڈ کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت کی۔