India-Brazil Trade Deal: بھارت اور برازیل کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط، دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک مل کر کریں گے کام – پی ایم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور ہر ملاقات میں بھارت کے لیے صدر لوئز ایناسیو لولا ڈا سلوا کی گہری دوستی اور اعتماد واضح طور پر محسوس کیا گیا ہے۔
AI Impact Summit 2026: انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ ایکسپو کی مدت میں توسیع، اب 21 فروری تک جاری رہے گا پروگرام
ایکسپو مقام بھارت منڈپم کے اطراف شدید ٹریفک دباؤ بھی ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث دہلی آنے والے کئی زائرین کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔منتظمین کے مطابق اضافی وقت دینے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تمام دلچسپی رکھنے والے افراد گراؤنڈ فلور پر لگائی گئی اے آئی ٹیکنالوجی نمائشوں کا مکمل تجربہ حاصل کر سکیں اور اب زیادہ آرام دہ انداز میں پروگرام میں شرکت کر سکیں۔
Anthropic Software Founder & Director, Mohammad Ayyaz Mulla: بھارتی اسٹارٹ اپ اینتھروپک کےبانی محمد ایاز ملا نے امریکی کمپنی کے خلاف ٹریڈ برانڈ کے تنازع پر قانونی مدد مانگی
محمد ایاز ملا کے مطابق گزشتہ سال 25 اگست کو انہیں براہ راست نہیں بلکہ اپنے کلاؤڈ سروس فراہم کنندہ کے ذریعے قانونی نوٹس موصول ہوا تھا، جس میں کمپنی کو فوری طور پر اینتھروپک نام استعمال بند کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے جواب میں واضح کیا کہ وہ قانونی طور پر رجسٹرڈ ادارہ ہیں اور تمام ضابطوں پر عمل کیا گیا ہے۔ تقریباً ایک ماہ تک مذاکرات جاری رہے جس کے بعد دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔
Bill Gates to skip India AI Impact Summit keynote: بل گیٹس انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے، جیفری ایپسٹین تنازع کے بعد بدلا پروگرام
بل گیٹس کی عدم شرکت کو امریکی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق حالیہ منظرِ عام پر آنے والی دستاویزات کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ جیفری ایپسٹین پر جنسی جرائم اور نابالغوں کی اسمگلنگ کے سنگین الزامات عائد تھے۔
CEO of Anthropic, Dario Amodei: اے آئی زیادہ تر انسانوں کی ذہنی صلاحیتوں سے آگے نکل جائے گی، اینتھروپک سی ای او داریو امدی کا دعویٰ
داریو امدی نے کہا کہ ہم اس تصور کے قریب پہنچ رہے ہیں، جسے وہ ڈیٹا سینٹر میں ذہین افراد کے ایک ملک سے تعبیر کرتے ہیں، یعنی ایسے اے آئی ایجنٹس جو زیادہ تر کاموں میں انسانوں سے زیادہ قابل ہوں اور غیر معمولی رفتار سے آپس میں ہم آہنگی پیدا کر سکیں۔
India AI Impact Summit 2026: بھارت منڈپم میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا آغاز، پی ایم مودی کریں گے افتتاح
اس موقع پر بھارت اور یورپی یونین کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو دوطرفہ تعلقات میں سنہری دور کی شروعات قرار دیا گیا۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بھی سمٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور وزیراعظم مودی کے ساتھ ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے دوستی اور اختراع کے رشتے کو اجاگر کیا۔
Finland PM to attend AI Impact Summit: فن لینڈ کے وزیراعظم پیٹری اورپو کی بھارت آمد، انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت اور وزیراعظم مودی سے ملاقات متوقع
انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 16 تا 20 فروری بھارت منڈپم نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس میں سربراہان مملکت و حکومت، بین الاقوامی تنظیمیں، ماہرین مصنوعی ذہانت اور دنیا کی سرکردہ اے آئی کمپنیاں شریک ہوں گی۔ سمٹ کا مقصد عالمی اے آئی گورننس کے اصولوں پر مشترکہ فہم کو فروغ دینا اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
AI Impact Summit: ’’اے آئی امپیکٹ سمٹ بھارت کی ترقی اور کامیابیوں کو اجاگر کرے گی‘‘ من کی بات پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی کا اظہار خیال
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا: ’’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ اگلے ماہ منعقد ہونے جا رہی ہے۔ دنیا بھر سے، خصوصاً ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اس سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت آئیں گے۔ یہ سمٹ اے آئی کے میدان میں بھارت کی ترقی اور کامیابیوں کو بھی اجاگر کرے گی۔‘‘





