PDP Angry over Summons to Maulana Qasmi: ’’مذہبی شخصیت کو دبانے کی کوشش برداشت نہیں…‘‘، مولانا قاسمی کو پولیس کے سمن پر پی ڈی پی برہم
جموں و کشمیر وقف بورڈ کے ایک پروگرام میں ’وندے ماترم‘ بجائے جانے کی مخالفت کے بعد مذہبی رہنما مولانا رحمت اللہ قاسمی کے خلاف پولیس کی کارروائی پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رکن اسمبلی آغا سید منتظر مہدی نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔





