Bharat Express DD Free Dish

Actor

زائرہ وسیم، جنہوں نے دنگل، سیکرٹ سپر اسٹار اور دی اسکائی از پنک جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو دکھایا تھا، نے اچانک بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ہندوستان کی رینوویبل توانائی اور ای وی چارجنگ ٹیکنالوجی کی دنیا میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی سرووٹیک رینوویبل پاور سسٹم لمیٹڈ نے معروف اداکار اور سماجی کارکن سونو سود کو اپنا عالمی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھوجپوری اداکار پون سنگھ نے لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی اہلیہ جیوتی سنگھ کے ساتھ جاری تنازع پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے پوری رات گاڑی میں گزاری اور قانون کا احترام کیا۔ پون سنگھ نے کہا کہ انہوں نے جیوتی کو چائے پلائی، پانی دیا، لیکن اس کے باوجود بھی مسئلہ برقرار رہا۔

وکرانت میسی اور شیتل  ٹھاکرکی منگنی کی تقریب میں صرف قریبی لوگ ہی شریک ہوئے۔ تین سال بعد یعنی 18 فروری 2022 کو انہوں نے  شادی کرلی۔

ج ہی کے دن بالی ووڈ اداکار امریش پوری کا برین ٹیومر کی وجہ سے ہوا تھا انتقال ۔لیکن اپنی    دمدار اداکاری کی وجہ سے آج بھی فین کے دلوں میں ان کے لئے وہی پیار ہے

میگا اسٹار اور جنوبی ہندوستانی فلموں کے تجربہ کار اداکار رجنی کانت پیر کو 72 برس کے ہوگئے۔ ان کی سالگرہ پورے تامل ناڈو میں دھوم دھام سے منائی گئی