Re-NEET 2026: نیٹ یوجی امتحان سے پہلے پورے ملک میں ہوگا ماک ڈرل، سیکورٹی اہلکار رہیں گے تعینات، جانئے پوری تفصیل
امتحان سے پہلے سیکورٹی سے متعلق بہترحفاظتی انتظامات کرنے کے لئے درج ذیل میں بڑے درجے پرماک ڈرائیوپرغورکیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس کی پریکٹس ہفتہ کے روز کی جائے گی، جس میں سیکورٹی کا انتظام، امتحان کے مراکزکی تیاریوں اورنگرانی کے طریقہ کارکا جائزہ لیا جائے گا۔ جانکاری کے مطابق، ماک ڈرل صبح 9 بجے شروع ہوگا اوردیرشام تک چلے گا۔
Unnao survivor’s counsel reacts as SC stays Sengar bail: ’’یہ فتح نہیں، بس سانس لینے کا وقت ملا ہے‘‘ کلدیپ سینگر کی ضمانت پر روک کے بعد اُنّاؤ متاثرہ کے وکیل کا ردعمل
سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُنّاؤ عصمت دری کیس کی متاثرہ لڑکی کے وکیل محمود پراچہ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے دی گئی یہ روک متاثرہ کو وقتی راحت ضرور دیتی ہے، مگر کئی سنگین خدشات اب بھی برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’میں متاثرین کو یقین دلا سکتا ہوں کہ ہمیں ایک معمولی سی راحت ملی ہے۔ اسے فتح نہیں کہا جا سکتا، البتہ ہمیں کچھ دیر سانس لینے کا وقت ضرور ملا ہے۔‘‘





