Commonwealth Games: دولت مشترکہ کھیلوں کے 51 کلوگرام خواتین باکسنگ زمرے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی ساکشی چودھری
ساکشی چودھری ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ میں دو مرتبہ طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔ انہوں نے 2015 میں ورلڈ جونیئر ویمنز چیمپئن شپ میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا، جبکہ 2021 کی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں بھی تمغہ جیتا۔ انہوں نے صرف 12 سال کی عمر میں باکسنگ کی تربیت شروع کی تھی۔





