بھارت ایکسپریس۔
Team India World Cup 2023: عالمی کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے۔ ٹورنا منٹ کا پہلا انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔ وہیں ٹیم انڈیا کا پہلا میچ آسٹریلیا سے ہے، جوکہ 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان ٹیم اس ٹورنا منٹ کے لئے محمد سراج کو جگہ دے سکتی ہے۔ محمد سراج نے اس سال ونڈے میں شاندارکارکردگی پیش کی ہے۔ انہیں حال ہی میں ویسٹ انڈیز دورے کے لئے بھی ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد سراج کے ساتھ ساتھ کلدیپ یادو پر بھی بھروسہ ظاہر کیا جاسکتا ہے۔
محمد سراج نے اس سال ونڈے فارمیٹ میں ہندوستان کے لئے اب تک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز رہے ہیں۔ انہوں نے 8 میچوں میں 19 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس دوران ان کا اوسط 13.21 رہا ہے۔ وہ دو بار چار چار وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ لہٰذا محمد سراج کی ٹیم انڈیا میں جگہ تقریباً طے ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز دورے کے لئے بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس سال ونڈے میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں کلدیپ یادو دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
ہندوستانی ٹیم عالمی کپ کے لئے کلدیپ یادوپر بھی بھروسہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے اس سال ونڈے میں 15 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ بھی ویسٹ انڈیز دورے کے لئے ٹیم انڈیا کا حصہ ہیں۔ کلدیپ یادو کے پاس ونڈے سیریز میں اچھا پرفارم کرکے جگہ یقینی بنانے کا موقع ہے۔ ہندوستانی ٹیم اور بھی گیند بازوں کو آزما رہی ہیں۔ اس میں مکیش کمار، شاردل ٹھاکر اور جے دیو انادکٹ کا نام بھی شامل ہے۔ انادکٹ کی لمبے وقت کے بعد ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023: عالمی کپ میں 5 مقابلے ہوسکتے ہیں سب سے زیادہ دلچسپ، فہرست میں ہند-پاک کے ساتھ یہ میچ شامل
واضح رہے کہ ٹیم انڈیا عالمی کپ سے پہلے چارممالک کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ اس میں ویسٹ انڈیزکے ساتھ ساتھ آئرلینڈ کا نام بھی شامل ہے۔ ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز دورے پر ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 سیریز کھیلے گی۔ 12 جولائی سے اس کی شروعات ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…