نئی دہلی: بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 165 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 23 اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 33 سالہ سارنش جین کو موقع دیا جا سکتا ہے اور وہ اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
کلدیپ کی جگہ سارنش جین کو مل سکتا ہے موقع
گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتری تھی۔ کلدیپ یادو، رویندر جڈیجا اور مانَو سُتار نے اسپن بولنگ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ مانَو سُتار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رویندر جڈیجا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب کلدیپ یادو دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 25 اوورز کرانے کے باوجود صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ انہوں نے 103 رنز بھی دیے۔ ایسے میں کولمبو ٹیسٹ میں ان کی جگہ سارنش جین کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلت ہیں سارنش
سارنش جین مدھیہ پردیش کی جانب سے گھریلو کرکٹ کھیلتے ہیں۔ وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے کے ساتھ دائیں ہاتھ سے آف اسپن گیند بازی کرتے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سارنش نے اب تک 188 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ ان کے نام 2223 رنز بھی درج ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ سارنش جین کی پیدائش 31 مارچ 1993 کو اندور میں ہوئی تھی۔ ان کے والد سُبودھ جین بھی مدھیہ پردیش کی جانب سے رنجی ٹرافی کھیل چکے ہیں۔ سُبودھ اپنے بڑے بیٹے کو کرکٹر بنانا چاہتے تھے، لیکن جب یہ ممکن نہیں ہوا تو انہوں نے سارنش سے امیدیں وابستہ کیں۔ اب سارنش کے پاس سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرکے اپنے والد کا نام روشن کرنے کا موقع ہے۔
رنجی ٹرافی میں بھی کر چکے ہیں شاندار کارکردگی
مدھیہ پردیش نے 2021-22 کے سیزن میں رنجی ٹرافی کا خطاب جیتا تھا۔ ٹیم کی اس یادگار کامیابی میں سارنش جین نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے اس سیزن میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور فائنل میں 57 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی۔ اس کے اگلے سیزن میں سارنش نے 360 رنز بنانے کے ساتھ 35 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کی شاندار کارکردگی کے لیے انہیں رنجی ٹرافی میں بہترین آل راؤنڈر کے لالا امرناتھ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ اگر سارنش جین کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاتا ہے تو 33 سالہ آل راؤنڈر کے لیے یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اہم آغاز ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


