انگلینڈ دورے کے لئے انڈر-19 ٹیم میں آدتیہ رانا کا سلیکشن ہوا ہے۔
Uttarakhand 19-Year Old Player: ہندوستانی ٹیم انگلینڈ دورے پرجانے والی ہے۔ اس کے لئے انڈر-19 ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے۔ اس ٹیم میں اتراکھنڈ کے ایک نوجوان کھلاڑی آدتیہ رانا کوجگہ ملی ہے۔ آدتیہ رانا ابھی صرف 19 سال کے ہیں اوراس بارانگلینڈ دورے پرٹیم انڈیا کے لئے کھیلنے والے ہیں۔ اتراکھنڈ کے آدتیہ رانا کے لئے یہ بات کہی جارہی ہے کہ اگرکچھ کرگزرنے کی خواہش ہوتومشکل سے مشکل راستے آسان ہوجاتے ہیں۔ ایسا اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ کیونکہ آدتیہ رانا نے اپنی محنت کی بدولت ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
آدتیہ رانا کا ہندوستانی ٹیم میں سلیکشن
ہندوستان کی انڈر-19 ٹیم میں شامل ہونے کے لئے آدتیہ کولمبا انتظارکرنا پڑا ہے۔ گزشتہ سال کرکٹ ایسوسی ایشن آف اتراکھنڈ کی انڈر-19 میں سلیکشن ہونے کے بعد آدتیہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس کارکردگی کی بنیاد پران کا سلیکشن این سی اے بنگلورو میں ہوگیا تھا اوراب انڈر-19 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن کرپہلا میچ انگلینڈ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔
اتراکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن
اتراکھنڈ کی کرکٹ ایسوسی ایشن آف اودھم سنگھ نگر میں رجسٹرڈ آدتیہ رانا گزشتہ پانچ سالوں سے اینیمٹی مدن لال کرکٹ اکیڈمی رودرپور میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ چار سالوں سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف اودھم سنگھ نگر کے ذریعہ منعقدہ ضلع لیگ میں حصہ لے چکے ہیں۔ اب آدتیہ کا سلیکشن ہندوستان کی انڈر-19 ٹیم میں تیزگیند بازکے طورپرہوا ہے۔ ٹیم میں سلیکشن کے بعد آدتیہ رانا انگلینڈ میں منعقد ہونے والے ونڈے میچو اور دیگرمیچوں میں حصہ لیں گے۔ آدتیہ کوملی کامیابی کے بعد سے اودھم سنگھ نگرضلع کرکٹ ایسوسی ایشن میں خوشی کا ماحول ہے۔
آدتیہ رانا کے والد یوپی پولیس میں تعینات
آدتیہ رانا بنیادی طورپر اتراکھنڈ کے ٹہری کے تالیکوٹ کے رہنے والے ہیں۔ ان کے والد موہن سنگھ رانا اترپردیش کے مراد آباد ضلع میں محکمہ پولیس میں تعینات ہیں اوران کی والدہ دیوشری رانا ایک گھریلوخاتون ہیں۔ آدتیہ ایمینٹی اسکول میں پڑھائی کرتے ہیں اوروہیں ہاسٹل میں رہ کرکرکٹ کی ٹریننگ لیتے ہیں۔ انڈر-19 ٹیم میں آدتیہ رانا کے انتخاب پراودھم سنگھ نگر ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدراجے تیواری نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں اتراکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی رہنمائی میں بہت سے ہونہارکھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں کوپروموٹ کرنے کی ہرممکن کوشش کی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



