ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ایک سال میں کئی بڑی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شبمن گل کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ٹیم کی کمان سونپی گئی۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل شبمن گل کو ون ڈے کپتان بھی مقرر کیا گیا تھا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اورسلیکٹرزشبمن گل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوریہ کمار یادو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹیم انڈیا کی قیادت کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود سوریہ کمار کو کپتانی کھونے کا خوف ہے۔
سوریہ کمار یادو کو کس چیز کا ڈر ہے؟
سوریہ کمار یادو کی کپتانی میں ہندوستان نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیتا تھا۔ ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں بھی ٹاپ پر ہے۔ اس کے باوجود سوریہ کمار یادو کو لگتا ہے کہ اگر وہ ایک بھی غلطی کرتے ہیں تو کپتانی ان کے ہاتھ سے پھسل کر شبمن گل کے پاس جا سکتی ہے۔ سوریہ کمار یادو نے خود اس خدشے کا انکشاف کیا ہے۔
انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے سوریہ کمار یادو نے شبمن گل کے بارے میں کہا، “میں واقعی خوش ہوں کہ وہ دو فارمیٹس کی کپتانی کر رہا ہے۔ وہ واقعی اچھا کر رہا ہے۔ لیکن میں جھوٹ نہیں بولوں گا، ہر کسی کو یہ خوف ہوتا ہے۔ لیکن یہ اس قسم کا خوف ہے جو آپ کو بہتر کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
سوریہ کمار اور گل کی بانڈنگ
سوریہ کمار یادو نے شبمن گل کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کہا، میدان کے اندر اور باہر ہمارا بہت اچھا تعلق ہے۔ میں جانتا ہوں کہ وہ کس طرح کا کھلاڑی اور شخص ہے۔ لیکن یہی چیز مجھے حوصلہ دیتی ہے، اور میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔ آسٹریلیا کے دورے پر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کی کپتانی شبمن گل کر رہے ہیں۔ سوریہ کمار یادیو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی قیادت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


