بھارت ایکسپریس۔
پاکستان کرکٹ ٹیم۔ (فائل فوٹو)
جنوبی افریقہ اورپاکستان کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریزجمعرات سے شروع ہورہی ہے۔ 26 دسمبرسے پہلا ٹسٹ میچ سنچورین میں شروع ہو رہا ہے اوراس مقابلے کے لئے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں حیران کرنے والے فیصلے لئے ہیں۔ بڑی خبریہ ہے کہ اس نے عبداللہ شفیق کوپلیئنگ الیون سے باہرکردیا ہے، یہ کھلاڑی پوری ونڈے سیریزمیں بری طرح فلاپ رہا تھا۔ یہ کھلاڑی تینوں ونڈے میں صفرپرآؤٹ ہوا تھا۔ وہیں تیز گیند بازمیرحمزہ بھی ٹیم میں نہیں ہیں۔ تیزگیند بازمحمد عباس تین سال کے بعد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے ہیں۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون سے نعمان علی، حسیب اللہ خان، عبداللہ شفیق، میرحمزہ کوباہررکھا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں چارتیزگیند باز منتخب کئے گئے ہیں۔ وہیں سلمان آغا واحد اسپنرہیں۔ ویسے سلمان آغا بھی پارٹ ٹائم اسپنرمانے جاتے ہیں۔
سنچورین ٹسٹ کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون-
شان مسعود (کپتان)، صائم یوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامرجمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد عباس۔
پاکستان کا جنوبی افریقہ میں خراب ریکارڈ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کواس کے گھرمیں ونڈے سیریزمیں 0-3 سے ہرایا ہے، لیکن اس کے لئے ٹسٹ سیریزجیتنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ لال گیند سے جنوبی افریقہ کی ٹیم الگ سطح کا کرکٹ کھیل رہی ہے۔ گزشتہ پانچ ٹسٹ میچ اس نے جیتے ہیں۔ یہی نہیں پاکستان کا جنوبی افریقہ میں بے حد خراب ریکارڈ ہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ میں 15 میں سے دوہی ٹسٹ جیتے ہیں اور12 میں اسے ہارملی ہے۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ کے لئے پاکستان سے سیریزجیتنا اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن سکتی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باؤما نے امید ظاہرکی ہے کہ ان کی ٹیم ایک نہیں بلکہ سیریزکے دونوں میچ جیتے گی اور پاکستان کوبری طرح سے ہرائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…