قومی

امانت اللہ خان کو ملی درگاہ حضرت نظام الدین کی حمایت، سجادہ نشین نے بتایا مسلمانوں کا ہمدرد

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن میں حمایت وموافقت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں اوکھلا کے رکن اسمبلی اوردہلی وقف بورڈ کے سابق چیئرمین امانت اللہ خان کو درگاہ حضرت نظام الدین کی حمایت ملی ہے۔ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء، نئی دہلی کے سجادہ نشین افسرنظامی نے ابوالفضل انکلیومیں امانت اللہ خان سے ملاقات کی اوران کی حمایت کا اعلان کیا۔ اسے امانت اللہ خان کی بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔

سجادہ نشین افسرنظامی نے کہا کہ میں اپنے بڑے بھائی کی حیثیت سے ملاقات کرنے کے لئے امانت اللہ خان کے پاس آیا ہوں اورحمایت دے رہا ہوں۔ یہ قوم کے مسئلے پرہمیشہ سرگرم رہے ہیں اورآگے بڑھ کرانہوں نے مسلمانوں کی آوازاٹھائی ہے۔ امانت اللہ خان کے بارے میں دہلی ہی نہیں پورے ملک کے لوگ جانتے ہیں اوران کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ امانت اللہ خان کی حمایت کیجئے اورعام آدمی پارٹی کو مضبوط کیجئے۔

امانت اللہ خان نے افسرنظامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ افسر بھائی تشریف لائے ہیں اور ہمیں حمایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی ایسی شخصیات کی دعائیں مل رہی ہیں اورعوام کی بڑی حمایت مل رہی ہے، اس طرح سے اوکھلا کی عوام کی بڑی جیت ہوگی۔ انہوں نے کانگریس کے سینئرلیڈر راہل گاندھی اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی سے متعلق سوالوں پرانہوں نے انہیں بڑا لیڈربتاتے ہوئے کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا۔

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کومل رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدواراورموجودہ رکن اسمبلی امانت اللہ ہیٹ ٹرک لگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کا مقابلہ بی جے پی امیدوارمنیش چودھری، کانگریس امیدواراریبہ آصف خان اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے امیدوارشفاء الرحمٰن سے ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

6 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

6 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

7 hours ago