قومی

India Works for the Welfare of the Entire Society: بھارت پوری سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے: ڈاکٹر اندریش کمار

ہمالیہ ہند مہا ساگر راشٹریہ سموہ راشٹریہ سورکچھا جاگرن منچ ، ہنس راج کالج (دہلی یونیورسٹی)، ہمالین اسٹڈیز اور نیلسن منڈیلا سینٹر فار پیس اینڈ کنفلکٹ ریزولوشن (جامعہ ملیہ اسلامیہ) کے اشتراک سےالاقوامی کانفرنس کا آج ڈی کے ہنس راج کالج میں پا نچویں بین شاندار افتتاح ہوا۔اس کانفرنس کا بنیادی مقصد بھارت اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ افتتاحی اجلاس میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے قومی ایگزیکٹو ممبر اور  راشٹریہ سورکچھا جاگرن منچ کے چیف پیٹرن ڈاکٹر اندریش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لیے علم اور سائنس سے زیادہ اس کا کردار اہم ہے۔ کردار ہی اصل میں ثقافت کہلاتا ہے، اور کسی بھی تبدیلی کی شروعات خود سے کرنے پر ہی سماج کی فلاح ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ہی ثقافت اور اقدار پر چلنے والا ملک رہا ہے، جہاں کردار اور دھرم سب سے مقدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ حد دوسروں کے لیے جینا اور ان کی خدمت کرنا ہے۔ بھارت ہمیشہ سے پوری دنیا کے لیے ایک رہنما (وشوگرو) رہا ہے اور رہے گا۔

افتتاحی تقریب کا آغاز روایتی چراغ روشن کرنے اور مہمانوں کے استقبال سے ہوا۔ مہمان خصوصی توکھن ساہو، وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور، حکومت ہند نے شری گولوک بہاری رائے اور شری وکرمادتیہ سنگھ کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور عالمی سطح پر ایک اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر، پروفیسر مظہر آصف نے بھارت کی ثقافتی تنوع اور شمولیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ‘وسودھیو کٹمبکم’ (دنیا ایک خاندان ہے) اور ‘سروے بھونتو سکھینہ’ (سب خوشحال رہیں) جیسے اصول بھارتی ثقافت کا بنیادی حصہ ہیں، جو سماجی ہم آہنگی اور عالمی اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ مختلف ثقافتوں کو اپنانے اور ان کا احترام کرنے والا ملک رہا ہے، جو صدیوں سے اس کی اتحاد کی علامت ہے۔

ریٹا ئرڈ لیفٹیننٹ جنرل آر. این. سنگھ نے ملک کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کے لیے ملک سب سے مقدم ہونا چاہیے۔ انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ آج کل لوگ بیرون ملک بسنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جبکہ بھارت میں جو محبت، خصوصیت اور ثقافتی تنوع ہے، وہ کہیں اور نہیں مل سکتا۔سینئر صحافی ہرش وردھن تریپاٹھی نے کہا کہ بھارت نے کووڈ-19 کے دوران تحمل اور سمجھداری کے ساتھ کام کیا، جس کی وجہ سے دنیا نے بھارتی روایتی ادویات اور علاج کے طریقوں کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

نیشنل سیکیورٹی جاگرن منچ کے قومی نائب تنظیمی سکریٹری  شری وکرمادتیہ سنگھ نے تنظیم کی تفصیل سے معلومات فراہم کراءی   اور بتایا کہ ملک کی خود مختاری اور سلامتی کے لیے قوم پرستی کا فروغ ضروری ہے۔ڈاکٹر ریتیش کمار رائے، کانفرنس کے کو کنوینر نے ہمالیہ-ہند- مہا ساگر راشٹریہ سموہ کے مشن اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ اقدام بھارت اور جنوب  ایشیا کے تاریخی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پہلے دن دو تکنیکی اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں درج ذیل موضوعات پر گفتگو ہوئی

1۔بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان تاریخی روابط– اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر راجیونین نے کی، جبکہ اہم مقررین میں ڈاکٹر راجیورنجن، ڈاکٹر دھروب جیوئتی بھٹاچارجی، ڈاکٹر جیوترپا راؤت، ڈاکٹر پوم خان پاؤ، اور ڈاکٹر سوفنا شری چمپا شامل تھے۔

2۔بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان ثقافتی روابط – اس اجلاس کی صدارت پروفیسر چندرچوڑ سنگھ نے کی، جبکہ ڈاکٹر راکیش کمار، ڈاکٹر پراچی اگروال، ڈاکٹر لیپی گھوش، اور ڈاکٹر سمپا کنڈو نے اپنے خیالات پیش کیے۔

پہلے دن میں 32 تحقیقی مقالے بھارت اور دیگر ممالک کے ماہرین اور اسکالرز نے پیش کیے۔ اس کانفرنس میں انڈونیشیا، افغانستان، نیپال، تبت، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، لاؤس، سنگاپور، تھائی لینڈ جیسے ممالک کے نمائندے شامل تھے۔پہلے دن کے آخر میں بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کی مشترکہ ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں خطوں کی روایات اور ثقافتی خوشحالی کو خوبصورت پیشکشوں کے ذریعے دکھایا گیا۔کانفرنس میں گولوک بہاری رائے، ویرندر کمار چودھری، ارون کمار، ڈاکٹر ایم رحمت اللہ، پروفیسر ماہ رخ مرزا،  راجیش مہاجن، پروفیسر رادھے شیام شرما، پروفیسر این. پی. دکشت، پروفیسر گرمیت سنگھ، پروفیسر بھاگیریتی سنگھ، مَینک شیکھر سمیت کئی دیگر دانشور، ماہرین تعلیم، صحافی اور محققین موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

امانت اللہ خان کو ملی درگاہ حضرت نظام الدین کی حمایت، سجادہ نشین نے بتایا مسلمانوں کا ہمدرد

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا…

7 hours ago

PM Narendra Modi on ISRO: ”جب خلائی شعبے کی بات آتی ہے توہندوستان پرداؤں لگائیں“! پی ایم مودی نے کی ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کی تعریف

وزیراعظم نریندرمودی نے انڈین اسپیس ایجنسی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ…

8 hours ago

Akhilesh Yadav on Delhi Election 2025: اکھلیش یادو نے ہاتھ میں اٹھایا AAP کا جھاڑو، بی جے پی کوگھیرا، کانگریس کا نہیں لیا نام

سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے دہلی میں روڈ شو کے دوران لوگوں سے کہا…

8 hours ago

PM Modi’s January in pictures: جنوری 2025 میں پی ایم مودی کی مصروفیات کی کہانی،تصویروں کی زبانی

پی ایم مودی کی نئے سال 2025 کا پہلا مہینہ یعنی  جنوری اہم مصروفیات سے…

10 hours ago