قومی

Akhilesh Yadav on Delhi Election 2025: اکھلیش یادو نے ہاتھ میں اٹھایا AAP کا جھاڑو، بی جے پی کوگھیرا، کانگریس کا نہیں لیا نام

Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں اسمبلی الیکشن سے متعلق تشہیری مہم تیزی سے جاری ہے۔ اسی ضمن میں یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اورسماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو بھی جمعرات (30 جنوری)  کوعام آدمی پارٹی کی حمایت میں انتخابی تشہیر کے لئے اترے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اوردہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کراڑی اسمبلی حلقہ میں روڈ شو کیا۔

اکھلیش یادو نے کراڑی اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار انل جھا کی حمایت میں روڈ شوکرتے ہوئے انہیں جیت دلانے کی اپیل کی۔ اس دوران بڑی تعداد میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان اورحامی موجود رہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اس الیکشن میں بی جے پی کی بے ایمانی کا صفایا ہوگا۔

بی جے پی کی بے ایمانی کا صفایا کیجئے: اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادونے کہا کہ میں اروند کیجریوال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اتنے لوگوں سے ملنے کا موقع دیا۔ اس بار عام آدمی پارٹی نے ارادہ کیا ہے کہ بی جے پی کو پٹخنی دینے جا رہے ہیں۔ یہ جھاڑو بی جے پی کی بے ایمانی کا صفایا کرنے جا رہا ہے۔ میں یہاں موجود عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ سبھی مل کر بی جے پی کا صفایا کیجئے۔ جھاڑو کے حق میں ووٹ کیجئے۔

کانگریس کا نام لئے بغیر کہی یہ بڑی بات

کانگریس کا نام لئے بغیراکھلیش یادو نے کہا کہ ایک بھی ووٹ خراب نہیں ہونا چاہئے۔ بی جے پی کو ہرانے کے لئے ایک ایک ووٹ عام آدمی پارٹی کے انتخابی نشان پر پڑنا چاہئے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کا ووٹ خراب نہیں ہونا چاہئے۔ ان کا کام اورترقی ہی علامت ہے، جس طریقے سے تعلیم اورصحت کوبہتربنانے، بجلی پانی کی سہولت کا انہوں نے انتظام کیا ہے۔ یہ نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا میں مثال بنا ہے۔ لوگ اس ماڈل کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں اور اپنے یہاں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تو سننے میں آیا ہے کہ بی جے پی کے لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ جو اروند کیجریوال کی اسکیمیں ہیں، اسے ہم بند نہیں کریں گے۔ تو سوچئے یہ اسکیموں سے گھبرا گئے ہیں۔ اس لئے کوئی بھی ووٹ خراب نہ ہو۔ سب کا سب ووٹ جھاڑو کے حق میں دے کرعام آدمی پارٹی کو جیت دلانے کا کام کرنا چاہئے۔ انل جھا آپ کے ہر سکھ دُکھ میں کھڑے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

58 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

2 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago