قومی

PM Modi expresses grief over Jharkhand road accident: وزیر اعظم مودی نےجھارکھنڈ کے رام گڑھ سڑک حادثے پرکیا اظہار افسوس، ہر متوفی کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی امداد

نئی دہلی : جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں اتوار کی علی الصلیح پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں 13 عقیدت مندوں کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی، ریاست کے گورنر سنتوش گنگوار اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ اور زخمی شخص کے لیے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے اس حادثے پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی شخص کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ہر متوفی کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی امداد

پی ایم او کے دفتر (پی ایم او) حادثے میں جان گنوانے والے ہر شخص کے قریبی رشتہ دار کو وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آأر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جبکہ زخمی شخص کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ نے بھی ظاہر کیا افسوس

ریاست کے گورنر سنتوش گنگوار نے بھی کوجو علاقے میں قومی شاہراہ 33 پر پیش آنے والے حادثے میں لوگوں کی موت کو انتہائی افسوسناک اور دل کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی شخص کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی قومی شاہراہ 33 پر پیش آئے حادثے میں 13 افراد کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ مرانگ برو مرحومین کی روحوں کو سکون عطا کریں اور غمزدہ خاندانوں کو اس مشکل گھڑی میں صبر و ہمت دیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی شخص کا مناسب علاج کرایا جا رہا ہے۔

مندر میں درشن کے لیے جا رہے تھے عقیدت مند

قابل ذکر ہے کہ یہ حادثہ اتوار کی علی الصلیح رانچی-پٹنہ قومی شاہراہ (این ایچ 33) پر کوجو تھانہ علاقے کے پینکی میں بی جے پی دفتر کے قریب پیش آیا تھا۔ عقیدت مندوں سے بھری اسکارپیو کی ایک نامعلوم گاڑی سے ٹکر ہو گئی تھی۔ابتدائی معلومات کے مطابق، گاڑی میں سوار تمام افراد بہار کے نالندہ ضلع کے جھنگھارو گاؤں کے رہنے والے تھے اور رام گڑھ کے مشہور ماں چھنّ مستیکا مندر، رجرپا میں درشن اور پوجا کے لیے جا رہے تھے۔ تاہم، مندر سے تقریباً 25 کلومیٹر پہلے ہی ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔اس حادثے میں 4 بچوں، 4 خواتین اور 5 مردوں سمیت کل 13 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کا رام گڑھ صدر اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکارپیو کے پرخچے اڑ گئے۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران نے جائے حادثہ اور اسپتال پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس ٹکر مارنے والی نامعلوم گاڑی کی شناخت اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Horrific Road Accident in Jharkhand: جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں بھیانک سڑک حادثہ، 4 بچوں سمیت 13 افراد کی موت

خاندان کے ایک رکن نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ…

36 minutes ago

Earthquake: لاس اینجلس میں 5.0 شدت کا زلزلہ، 40 سے زائد آفٹر شاکس، لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شیشے ٹوٹے

زلزلے کے باعث لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایل اے ایکس) کے ٹرمینل 7 میں کچھ…

1 hour ago

دہلی کے وشواس نگر میں آتشزدگی سے 4 افراد کی موت، واقعے کے وقت سو رہے تھے 6 افراد

ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے مکان سے 6 افراد کو باہر…

2 hours ago