انٹرٹینمنٹ

Ravi Kishan Recounts his Days of Struggle: روی کشن نے ممبئی میں جدوجہد کے دنوں کو کیا یاد، کہا: وڑا پاؤ ہی میرا سچا ساتھی تھا

ممبئی: اداکار روی کشن حال ہی میں اداکارہ مادھوری دکشت کے میزبانی میں پیش ہونے والے مراٹھی کوئز شو ’کون ہو نار کروڑپتی‘ میں نظر آئے۔ شو کے دوران مادھوری دکشت سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے اپنے ابتدائی دنوں اور فلمی سفر کے بارے میں کئی باتیں شیئر کیں۔

جدوجہد کے دنوں میں وڑا پاؤ نے دیا ساتھ

روی کشن نے یاد کیا کہ جدوجہد کے دنوں میں وڑا پاؤ ہی ان کا مستقل ساتھی بن گیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’وہ بہت خوبصورت دن تھے۔ میری جدوجہد کے دنوں میں وڑا پاؤ ہی میرا سچا ساتھی تھا۔ میں نے پورا ممبئی پیدل گھوما ہے، اس وقت اسے بمبئی کہا جاتا تھا۔ لوگ چل کر آگے بڑھتے ہیں، لیکن میں آج جہاں ہوں، وہاں رینگ کر پہنچا ہوں۔ میں آہستہ آہستہ اوپر اٹھا ہوں۔‘‘

باندرہ میں پیدا ہوئے تھے اداکار روی کشن

روی کشن نے یہ بھی یاد کیا کہ تفریحی صنعت میں اپنا کریئر شروع کرنے سے بہت پہلے ہی ان کا ممبئی سے تعلق جڑ گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش باندرہ میں ہوئی تھی، لیکن بعد میں حالات بدلنے پر وہ اپنے خاندان کے ساتھ واپس بنارس چلے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد دودھ کا کاروبار کرتے تھے۔ ممبئی میں بچپن کے دوران وہ گنپتی وسرجن کی جھانکیاں دیکھا کرتے تھے۔ انہی جھانکیوں میں ڈانس کرتے ہوئے ان کے اندر ڈانس کا شوق پیدا ہوا۔ روی کشن کے مطابق، ان کی زندگی کے وہ مشکل سال ایک فنکار کے طور پر ان کے سفر کا اہم حصہ بن گئے۔

وائرل میمز سے لطف اندوز ہوتے ہیں اداکار

روی کشن اپنے بہترین اداکاری کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے میمز اور ٹرینڈز میں بھی اکثر نظر آتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ وہ اپنے وائرل میمز کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

فلم ’کھوسلا کا گھوسلا 2‘ میں آئیں گے نظر

روی کشن جلد ہی انوپم کھیر کی فلم ’کھوسلا کا گھوسلا 2‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ایک بار پھر متوسط طبقے کے خاندان کی جدوجہد، زمین اور جائیداد سے متعلق تنازعات اور ایک بڑے دھوکے باز کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری پرشانت بھاگیا نے کی ہے۔ فلم میں پرانی کاسٹ کے ساتھ کچھ نئے چہرے بھی دکھائی دیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

حیات اللہ انصاری کی شخصیت، افسانہ نگاری، ناول نگاری، صحافتی خدمات اور سیاسی زندگی پر تبادلہ خیال

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کی ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرعشرت ناہید نے بطور…

2 hours ago

No Nation Becomes Great by Erasing Names: عورت کا نام مٹانے سے قومیں عظیم نہیں بنتیں، افغانستان میں خواتین کی شناخت ختم کرنے کی کوشش

طالبان کے دور حکومت میں خواتین کے نام، تعلیم اور ملازمتوں پر پابندیاں اسلام کی…

2 hours ago