قومی

حیات اللہ انصاری کی شخصیت، افسانہ نگاری، ناول نگاری، صحافتی خدمات اور سیاسی زندگی پر تبادلہ خیال

خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے شعبۂ اردوکے زیراہتمام صدرشعبۂ اردوپروفیسرثوبان سعید کی صدارت اوروائس چانسلرپروفیسراجے تنیجا کی زیرنگرانی ’حیات اللہ انصاری: ایک ہمہ جہت تخلیق کار‘ کے عنوان سے توسیعی خطبے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے آغازمیں ڈاکٹرموسی رضا نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے موضوع کی اہمیت اورحیات اللہ انصاری کی ادبی وفکری شخصیت کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ اردو کے اہم ادیبوں اورتخلیق کاروں کی شخصیت اورفن سے نئی نسل کوروشناس کرانا علمی وادبی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کی ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرعشرت ناہید نے بطورمقررشرکت کرتے ہوئے حیات اللہ انصاری کی شخصیت، افسانہ نگاری، ناول نگاری، صحافتی خدمات اورسیاسی زندگی کے مختلف پہلوؤں پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹرعشرت ناہید نے کہا کہ حیات اللہ انصاری اردوادب کی ان ممتازشخصیات میں شامل ہیں، جنہوں نے اپنی تخلیقی اورعملی زندگی کے ذریعے ادب، صحافت اورسیاست کے میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی شخصیت کا مطالعہ محض ایک افسانہ نگاریا ناول نگارکی حیثیت سے نہیں کیا جاسکتا بلکہ وہ ایک ایسے صاحبِ فکرادیب تھے، جنہوں نے اپنے عہد کے سیاسی، سماجی اورتہذیبی حالات کونہایت گہرائی سے محسوس کیا اورانہیں اپنی تخلیقات کا موضوع بنایا۔ ان کے یہاں انسانی ہمدردی، سماجی شعور، حقیقت نگاری اورترقی پسند فکرنمایاں طورپرنظرآتی ہے۔ حیات اللہ انصاری کی سوانحی زندگی کا ذکرکرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ان کا تعلق لکھنؤکے علمی وادبی ماحول سے تھا۔ فرنگی محل میں پرورش پانے والے حیات اللہ انصاری نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ دوران تعلیم ترقی پسند ادبی تحریک سے ان کی وابستگی نے ان کے فکری اور تخلیقی رجحانات کومتاثرکیا۔

حیات اللہ انصاری کی افسانہ نگاری پرگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعشرت ناہید نے کہا کہ حیات اللہ انصاری نے اردوافسانے کوسماجی حقیقت نگاری اورانسانی نفسیات کے مطالعے سے نئی معنویت عطا کی۔ ان کے افسانوں میں معاشرتی ناہمواری، طبقاتی کشمکش، معاشی استحصال، انسانی رشتوں کی پیچیدگی اورعام انسان کی زندگی کے مسائل نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے افسانوی مجموعوں کا ذکرکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان تخلیقات میں مصنف نے اپنے عہد کے سماجی حقائق کوفنکارانہ اندازمیں پیش کیا ہے۔ناول نگاری کے حوالے سے ڈاکٹرعشرت ناہید نے حیات اللہ انصاری کے پانچ جلدوں پرمشتمل ناول ’لہو کے پھول‘ کواردوفکشن کا اہم کارنامہ قراردیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ ناول ہندوستان کی سیاسی، سماجی اورتہذیبی تاریخ کا ایک وسیع منظرنامہ پیش کرتا ہے۔ ناول میں تاریخ اورتخیل کا ایسا امتزاج ملتا ہے جوقاری کوایک پورے عہد کے سیاسی وسماجی حالات سے روشناس کراتا ہے۔ ان کی سیاسی فکرمیں جمہوریت، قومی یکجہتی، سماجی اصلاح اورعوامی خدمت کے تصورات بنیادی اہمیت رکھتے تھے۔ ان کی شخصیت میں ترقی پسند فکراورانسانی اقدارکا امتزاج دکھائی دیتا ہےجوان کی ادبی اورصحافتی تحریروں میں بھی منعکس ہوتا ہے۔ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹراعظم انصاری اوراختتام پرڈاکٹرسدھارتھ سدیپ نے کلمات تشکرادا کیا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹرمحمد اکمل، ڈاکٹرمرتضیٰ علی اطہر، ڈاکٹرمنورحسین اورڈاکٹرظفرالنقی کے علاوہ شعبۂ اردوکے ریسرچ اسکالرس اورطلبہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

No Nation Becomes Great by Erasing Names: عورت کا نام مٹانے سے قومیں عظیم نہیں بنتیں، افغانستان میں خواتین کی شناخت ختم کرنے کی کوشش

طالبان کے دور حکومت میں خواتین کے نام، تعلیم اور ملازمتوں پر پابندیاں اسلام کی…

18 minutes ago

PM Modi on Kashi Tamil Sangamam: کاشی تمل سنگمم کے آغاز پر پی ایم مودی نے خوشی کا کیا اظہار، نوجوانوں تک تروکُرل کی تعلیمات پہنچانے پر زور

وزیر اعظم نریندر مودی نے کاشی تمل سنگمم کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز پر خوشی…

19 minutes ago

خدا بخش لائبریری میں ’زٹلی: اختلاف کی آواز‘ پرمذاکرہ، مغلیہ دورِ زوال کے ایک بے باک شاعر کو کیا گیا یاد

ڈاکٹرسید مبین زہرا نے اپنی کتاب کا تفصیلی تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میں نے…

33 minutes ago

Salman Khan Pan Masala Controversy: پان مسالہ معاملے میں سلمان خان کو راجستھان ہائی کورٹ سے بڑی راحت، کنزیومرکمیشن کی کارروائی پر روک

بالی ووڈ اداکارسلمان خان کوراجستھان ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ راج شری پان…

54 minutes ago

IPL: آئی پی ایل 2027 میں رنکو سنگھ بن سکتے ہیں کے کے آر کے کپتان، عرفان پٹھان نے بتائی وجہ

عرفان پٹھان نے کہا کہ کے کے آر کی جانب سے ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں…

2 hours ago