اسپورٹس

IPL: آئی پی ایل 2027 میں رنکو سنگھ بن سکتے ہیں کے کے آر کے کپتان، عرفان پٹھان نے بتائی وجہ

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق تیز گیند باز عرفان پٹھان کا ماننا ہے کہ آئی پی ایل 2027 کے لیے رنکو سنگھ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کا نیا کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تین مرتبہ کی چیمپئن ٹیم (2012، 2014 اور 2024) کے پاس کپتانی کے لیے بہت کم متبادل موجود ہیں۔ اجنکیا رہانے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، جس کے بعد کے کے آر نئے کپتان کی تلاش میں ہے۔ پٹھان نے ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کا نام بھی لیا، جنہیں کے کے آر 16 دسمبر کو گوا میں ہونے والی نیلامی میں خرید کر ٹیم کی قیادت سونپ سکتی ہے۔

رہانے کے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے کپتان کی تلاش

پٹھان نے ’جیو اسٹار‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’رنکو سنگھ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا کپتان بنانے کے حوالے سے کافی بحث ہو رہی ہے۔ فی الحال ٹیم کے پاس کپتانی کے لیے زیادہ متبادل نہیں ہیں۔ ایسے میں رنکو سب سے بہتر انتخاب نظر آتے ہیں۔ ٹیم نیلامی کے ذریعے بھی کسی کپتان کو خریدنے کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ذہن میں صرف ایک ہی نام آتا ہے اور وہ شائی ہوپ کا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ہندوستان میں ایک سیریز کھیلی ہے اور بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم اس متبادل پر بھی غور کر سکتی ہے، لیکن ٹیم مینجمنٹ کے کام کرنے کے طریقے کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ رنکو سنگھ ہی کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے نئے کپتان ہوں گے۔‘‘

انگ کرش کو مل سکتا ہے اوپننگ کا موقع

پٹھان نے یہ بھی کہا کہ کے کے آر کی جانب سے ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی ایسا بڑا نام نہیں ہے، جسے دیکھ کر حیرت ہو۔ ان کے مطابق، رہانے کی عدم موجودگی میں انگ کرش رگھوونشی کو اوپر آکر اننگز کا آغاز کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ٹیم نے جن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا ہے، اس میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔ اجنکیا رہانے کے نہ ہونے سے انگ کرش رگھوونشی کو اوپننگ کا موقع مل سکتا ہے، اگر ٹیم انہیں یہ ذمہ داری دینا چاہے۔ اس طرح کئی چیزیں ان کے حق میں درست سمت میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔ گزشتہ سال ٹیم سے باہر رہنے کے بعد ہرشت رانا اب گیند بازی کے لیے پوری طرح فٹ ہوچکے ہیں، جس سے ٹیم کی طاقت مزید بڑھے گی۔ اس لیے اگر کولکاتا کو ایک اچھا لیڈر مل جاتا ہے تو اس کا آئندہ سیزن گزشتہ سیزن کے مقابلے کافی بہتر ہوسکتا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PDP Angry over Summons to Maulana Qasmi: ’’مذہبی شخصیت کو دبانے کی کوشش برداشت نہیں…‘‘، مولانا قاسمی کو پولیس کے سمن پر پی ڈی پی برہم

جموں و کشمیر وقف بورڈ کے ایک پروگرام میں ’وندے ماترم‘ بجائے جانے کی مخالفت…

2 hours ago