پاکستان کی ٹیم ایک بارپھر مشکل میں پڑ گئی ہے۔ ہندوستان کے خلاف دبئی میں ہورہے سے بڑے مقابلے پاکستان کو چوٹھا جھٹکا سعود شکیل کی شکل میں لگ چکا ہے۔ وہ 66 رنز بناکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان شروعاتی جھٹکوں سے باہر نکلنے کی کچھ حد تک کامیاب کوشش کررہا تھا اور اس کیلئے کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل اچھی شراکت داری کررہے تھے ،لیکن محمد رضوان کے آوٹ ہوتے ہی سعود شکیل بھی آوٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 76گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 62 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل ہیں ۔
سعود کے آوٹ ہونے کے بعد طیب طاہر میدان پر آئے تھے، البتہ چھ گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد وہ بھی آوٹ ہوگئے ۔ان کو رویندر جڈیجہ نے کلین بولڈ کیا ،وہ صرف چار رن ہی اسکور کرسکے ۔ خبر لکھنے تک پاکستان آدھی ٹیم 167 کے اسکور پر پویلین لوٹ چکی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
