Bharat Express DD Free Dish

Rohit Sharma Out:شاہین آفریدی نے روہت شرما کو کیا کلین بولڈ،ٹیم انڈیا کو لگا پہلا جھٹکا،ویراٹ کوہلی میدان پر

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا سب سے سخت مقابلہ دوبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے، پاکستان کی طرف سے دئے گئے 241 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا نے جارحانہ انداز میں بلے بازی شروع کی ، لیکن اسی دوران روہت شرما کلین بولڈ ہوگئے ۔روہت شرما 15 گیند پر 20 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔اس طرح ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا لگ گیا ہے۔ اب کریز پر وراٹ کوہلی اور شبھمن گل ہیں جو ہدف کا پیچھا کر رہے ہیں ۔ خبر لکھے جانے تک ٹیم انڈیا6.3اوور میں 38 رنز بنا چکی تھی جس میں ایک وکٹ کا نقصان شامل ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read