Bharat Express DD Free Dish

T20 World Cup 2026: متنازعہ پاکستانی گیند بازکی حمایت میں کیوں آئے آراشون، کارروائی پرسوال اٹھانے والوں کودیا دوٹوک جواب

عثمان طارق اپنے نئے اور انوکھے گیند بازی ایکشن کے سبب بلے بازوں کے لئے مسٹری بنے ہوئے ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کے لئے اب تک کھیلے گئے 4 ٹی-20 انٹرنیشنل میچوں میں وہ 11 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اپنے کیریئر کا پانچواں میچ عثمان طارق ہندوستان کے خلاف کھیلیں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اسپن کھیلنے میں مہارت رکھنے والے ہندوستانی بلے بازوں کے سامنے وہ کتنا کامیاب ہوتے ہیں؟

ٹیم انڈیا کو ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں 15 فروری کوپاکستان سے مقابلہ کھیلنا ہے۔ تاہم اس سے پہلے آراشون نے پاکستان کے متنازعہ گیند بازسے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں متنازعہ پاکستانی گیند بازعثمان طارق کی۔ جن کی گیند بازی ایکشن پرمسلسل سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ اشون نے ان کے اس ایکشن پرسوال اٹھانے والوں کودوٹوک جواب دیا ہے۔ اشون کے مطابق، اگرعثمان طارق کوٹارگیٹ کرنا ہے توپھرپہلے کرکٹ کے ضوابط بدلنے پڑیں گے۔

آراشون نے کیوں دیا جواب؟

آراشون نے پاکستان کے اسپنرعثمان طارق سے متعلق اپنا جواب سابق ہندوستانی کرکٹرشری وتسوگوسوامی کے اٹھائے سوال پردیا۔ شری وتسوگوسوامی نے عثمان طارق پرسوال اٹھاتے ہوئے اپنے ایکس ہینڈل پرلکھا- فٹبال میں بھی پنالٹی رنراپ لینے سے پہلے رکنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ کرکٹ میں یہ چیز کیسے صحیح مانی جاسکتی ہے؟ ایکشن (کارروائی) صحیح ہیں، مگررکنا؟ وہ بھی گیند کوہاتھ سے ریلیزکرنے کے وقت۔ یقیناً یہ کرکٹ میں نہیں چل سکتا۔

واضح ہے کہ شری وتسوگوسوامی کوپاکستانی گیند بازعثمان طارق کی گیند بازی ایکشن سے پرہیزنہیں ہے۔ گیند بازی کے دوران گیند کوہاتھ سے چھوڑنے سے پہلے جووہ رکتے ہیں، پریشانی اس سے ہے، لیکن اشون کووہ پریشانی بھی پریشانی نہیں لگتی۔ انہوں نے شری وتسوگوسوامی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستانی اسپنرکا دفاع کیا ہے۔

عثمان طارق سے متعلق اشون نے کیا کہا؟

آراشون نے شری وتسوگوسوامی کوجواب دیتے ہوئے اپنے ایکس ہینڈل پرلکھا- مان لیا کہ فٹبال میں رکنے کی اجازت نہیں۔ لیکن کیا بلے بازکے لئے بغیرامپائریا گیند بازکوبتائے سوئچ ہٹ یا ریورس مارنا صحیح ہے جبکہ اسے پتہ ہے کہ ایک سائیڈ سے ہی بلے بازی کرنی ہے۔ پابندی ہمیشہ صرف گیند بازوں تک ہی محدود کیوں ہو؟ گیند بازوں کوبغیرامپائرکوبتائے آرم بدلنے کی بھی اجازت کیوں نہیں ہوتی؟ سب سے پہلے توانہیں کرکٹ کے یہ ضوابط بدلنے چاہئے۔

4 میچوں میں 11 وکٹ حاصل کرچکے ہیں عثمان طارق

عثمان طارق اپنے نئے اورانوکھے گیند بازی ایکشن کے سبب بلے بازوں کے لئے مسٹری بنے ہوئے ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کے لئے اب تک کھیلے گئے 4 ٹی-20 انٹرنیشنل میچوں میں وہ 11 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اپنے کیریئرکا پانچواں میچ عثمان طارق ہندوستان کے خلاف کھیلیں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اسپن کھیلنے میں مہارت رکھنے والے ہندوستانی بلے بازوں کے سامنے وہ کتنا کامیاب ہوتے ہیں؟

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read