Bharat Express DD Free Dish

Pakistan vs India: پاکستان کی پوری ٹیم 241 پر ہوگئی آوٹ،سعود شکیل نے بچائی لاج،کلدیپ کی گیندبازی نے ڈھایا قہر

ہندوستان کی طرف بہترین گیندباوں نے پاکستان کے بلے بازوں کو قدم جمانے نہیں دیا۔کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے جبکہ ہاردک پانڈیا دو وکٹ گرانے میں کامیاب رہے ۔البتہ محمد شامی ایک بھی وکٹ حاصل کرپائے۔

چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے  اس مقابلے میں پاکستان کی ٹیم بمشکل ڈھائی سو رنز کے قریب پہنچ سکی ہے۔ پاکستان  کی طرف سے سب سے زیادہ سعود شکیل نے رنز بنائے ۔ انہوں نے 62 رنوں کی بدولت پاکستانی ٹیم کو کچھ مضوطی فراہم کی ۔وہیں کپتان محمد رضوان نے بھی 46 رنز بنائے البتہ اس کیلئے انہوں نے 77گیندوں کا سامنا کیا۔ ان دونوں کے علاوہ باہر اعظم 23 رنز،امام الحق10 رنز،خوش دل شاہ 38 رنز اور سلمان آغا کی 19 رنوں کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم پچاس اوور میں 241 رنز ہی بنا سکی اور آخری گیند پر پاکستان کا آخری وکٹ بھی گر گیا۔

ہندوستان کی طرف بہترین گیندباوں نے پاکستان کے بلے بازوں کو قدم جمانے نہیں دیا۔کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے جبکہ ہاردک پانڈیا دو وکٹ گرانے میں کامیاب رہے ۔البتہ محمد شامی ایک بھی وکٹ حاصل کرپائے۔البتہ مجموعی طور پر گیندبازی کافی کامیاب رہی جس کی وجہ سے پاکستان کے بلے بازوں کو بہت زیادہ ہاتھ کھولنے کا موقع نہیں ملا۔اب ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو اپنا ہاتھ کھولنے کا موقع ملنے والا ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read