چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان شروعاتی جھٹکوں سے باہر نکلنے کی کچھ حد تک کامیاب کوشش کرچکا ہے اور اب33 اوور کے خاتمے کےبعد پاکستان تین وکٹ کے نقصان پر151 رنز بنا چکا ہے۔ البتہ سے اہم بات دو سلامی بلے بازی کو شانداری شراکت کی ہے۔بابر اور امام کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور شاندار شراکت داری کی ۔ اس دوران سعود نے شاندار نصف سنچری بنائی ہے۔اس نصف سنچری کیلئے انہوں نے 64 گیندوں کا مقابلہ کیا اور چار چوکے بھی لگائے۔سعود کے بعد امید لگائی جارہی تھی کہ محمد رضوان بھی اپنی نصف سنچری مکمل کریں گے لیکن انہوں نے 77گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 46 رنز بنائے اور کلین بولڈ ہوگئے۔حالانکہ اس سے ایک بال پہلے ہی ان کا ایک کیچ چھوٹا تھا،اس کے بعد اکشر پٹیل نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔
🚨 ICC Champions Trophy 2025, IND vs PAK 🚨
Axar Patel takes the wicket of Mohammad Rizwan #INDvPAK #PAKvIND #INDvsPAK #PAKvsIND #Cricket #AxarPatel #MohammadRizwan #ChampionsTrophy #ODI #iccchampionstrophy2025 #Dubai #TeamIndia #ChampionsTrophy2025 pic.twitter.com/ThiBNFaKbp
— Sporcaster (@Sporcaster) February 23, 2025
چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، اس وقت 33 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 151 رنز اسکور کرلیے ہیں۔پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ تیسرا وکٹ محمد رضوان کی شکل میں 151 رن پر گرا۔ واضح رہے کہ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


