لندن: اٹلی کے 23 سالہ ٹینس اسٹار یانک سینر نے اتوار کو ومبلڈن کے تاریخی کورٹ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ کے چمپئن اسپین کے کارلوس الکاراز کو 6-4، 4-6، 4-6، 4-6 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا ومبلڈن اور مجموعی طور پر چوتھا گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کر لیا۔
الکاریز کی مسلسل 20 فتوحات کا خاتمہ
یہ فتح سینر کے لیے کئی حوالوں سے یادگار رہی۔ اس جیت سے نہ صرف انہوں نے فرنچ اوپن 2025 فائنل میں الکاراز سے ملی شکست کا بدلہ لیا بلکہ الکاراز کی گرینڈ سلیم فائنلز میں مسلسل فتوحات اور ومبلڈن سینٹر کورٹ پر 24 میچوں کی ناقابل شکست رن کا بھی خاتمہ کیا۔
پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی
فائنل میچ کا پہلا سیٹ الکاراز نے 6-4 سے جیت کر برتری حاصل کی، لیکن اس کے بعد سینر نے تینوں سیٹس لگاتار 6-4، 6-4، 6-4 سے جیت کر نہ صرف میچ پلٹ دیا بلکہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ لمحہ میرے لیے خواب کی تعبیر ہے — یانک سینر
میچ کے بعد اپنے بیان میں سینر نے کہا: یہ لمحہ میرے لیے بے حد خاص ہے۔ ومبلڈن جیتنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، اور آج وہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔
خطاب کے ساتھ بھاری انعامی رقم بھی حاصل
فاتح یانک سینر کو ومبلڈن 2025 کا 3 ملین پاؤنڈ (تقریباً 34 کروڑ روپے) انعام ملا۔ نائب فاتح کارلوس الکاریز کو 1.52 ملین پاؤنڈ (تقریباً 17 کروڑ روپے) ملے جبکہ سیمی فائنلسٹ نوواک جوکووچ اور ٹیلر فرٹز کو 775,000 پاؤنڈ (تقریباً 9 کروڑ روپے) بطور انعام دیے گئے۔
عالمی درجہ بندی میں سینر کی مضبوطی
اس جیت کے ساتھ سینر نے عالمی نمبر-1 حیثیت کو مضبوط کیا، اور یہ واضح کر دیا کہ وہ عالمی ٹینس کے نئے بادشاہ بننے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ایگا سویاتیک نے جیتا تھا خواتین سنگلز کا خطاب
واضح رہے کہ پولینڈ کی ایگا سویاتیک نے ومبلڈن 2025 کا خاتون کا سنگلز خطاب اپنے نام کیا تھا۔ یہ پہلی بار ہے جب 24 سالہ سویاتیک نے ومبلڈن کا خطاب جیتا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک کُل 6 گرینڈ سلیم خطاب جیتے ہیں۔ سویاتیک نے فائنل میں امریکہ کی امانڈا اینی سیمووا کو مسلسل سیٹوں میں 6-0، 6-0 سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔ امانڈا کا مظاہرہ بے حد مایوس کن رہا کیونکہ وہ فائنل مقابلے میں سویاتیک کو تھوڑی بھی ٹکر نہیں دے سکیں اور ایک بھی سیٹ اپنے نام نہیں کر پائیں۔ فائنل میچ صرف 57 منٹ میں ہی ختم ہو گیا۔ ٹینس کی تاریخ میں ایگا سویاتیک ومبلڈن کا خطاب جیتنے والی پولینڈ کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ دراصل خاتون پروفیشنل ٹینس کی شروعات 1926 میں ہوئی تھی، اس کے 99 سال بعد یعنی 2025 میں پولینڈ کی کسی خاتون کھلاڑی نے ومبلڈن کا خطاب جیتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
