Bharat Express DD Free Dish

IPL 2026 Update: آئی پی ایل چھوڑکر اچانک گھر لوٹا آرسی بی کا یہ اسٹار کھلاڑی، اس وجہ سے لینا پڑا بڑا فیصلہ

رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کوآگے کے کچھ اور مقابلوں میں بھی فِل سالٹ کی خدمات نہیں ملیں گی۔ ایسا اس لئے کیونکہ اپنی انگلی کی چوٹ کے سبب وہ گھرلوٹ گئے ہیں۔

رائل چیلنجرس بنگلورو(آرسی بی) کے اسٹار کھلاڑی فِل سالٹ گھرواپس لوٹ گئے ہیں۔ ان کے گھرلوٹنے کی وجہ ان کی چوٹ ہے۔ آرسی بی کی طرف سے فِل سالٹ کی چوٹ سے متعلق باضابطہ طورپرتوکبھی کچھ نہیں کہا گیا، لیکن ای ایس پی این کرک انفوکی رپورٹ کے مطابق، فِل سالٹ کی انگلی میں چوٹ ہے۔ اپنی انگلی کی چوٹ سے اسکین کے لئے ہی سالٹ واپس انگلینڈ لوٹے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ آگے کے کچھ اورمقابلوں میں بھی آرسی بی کے لئے کھیلتے ہوئے نہیں نظرآئیں گے۔ فِل سالٹ چوٹ کے سبب گزشتہ تین مقابلے سے ٹیم سے باہرتھے۔

فِل سالٹ کوکب، کہاں اورکیسے لگی چوٹ؟

 ای ایس پی این کرک انفوکے مطابق، فل سالٹ کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ ہے۔ یہ چوٹ انہیں 18 اپریل کودہلی کیپٹلس کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں چھٹے اوورکے دوران باونڈری پرفیلڈنگ کرتے ہوئے لگی تھی، ڈائیولگاکرگیند کوروکنے کی کوشش میں وہ اپنی انگلیوں کوزخمی کربیٹھے تھے۔ اب جب ان کے گھرواپسی کی خبرہے تواس کا مطلب ہے کہ وراٹ کوہلی کے ساتھ جیکب بیتھیل ہی آگے بھی اوپننگ کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔

فِل سالٹ کب لوٹیں گے انگلینڈ سے واپس؟

فِل سالٹ ای سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں آنے والے پلیئرہیں اورانگلینڈ کرکٹ ٹیم منیجمنٹ کے مشورے پرہی وہ گھرلوٹے ہیں، جہاں ان کی انگلیوں کا اسکین ہوگا۔ فِل سالٹ اورآرسی بی دونوں کوانگلی کی چوٹ سے جلدی ریکوری کی امید ہے۔ فِل سالٹ زبردست فارم میں تھے۔ وہ آئی پی ایل 2026 میں چوٹ سے پہلے کھیلے گئے 6 مقابلوں میں 202 رن بناچکے تھے۔ امید کی جا رہی ہے کہ فِل سالٹ اس ماہ کے آخرتک ہندوستان لوٹ سکتے ہیں۔

فِل سالٹ کی جگہ جیکب بیتھل

فِل سالٹ کی جگہ وراٹ کوہلی کے ساتھ سلامی بلے بازی کررہے جیکب بیتھل نے اب تک آئی پی ایل 2026 میں اپنی قابلیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اب تک کھیلی گئی تین اننگوں میں صرف 39 رن بنائے ہیں۔ ایسے میں آرسی بی اگرپلے آف میں پہنچتی ہے، جس کی امید کی جا رہی ہے توپھرفِل سالٹ کا اس اہم پڑاوپرہونا بہت ضروری ہوگا۔ حالانکہ یہ اس پرمنحصرکرے گا کہ ان کی چوٹ کیسی ہے؟

بھارت ایکسپریس اردو-


بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read