Bharat Express

IPL 2025: آئی پی ایل 2025 کے شیڈول کا اعلان، 22 مارچ کو ہوگا KKR اور RCB کے درمیان پہلا میچ

انڈین پریمیئر لیگ کے 18ویں سیزن یعنی آئی پی ایل 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ 22 مارچ کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان KKR کے ہوم گراؤنڈ ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔ آئ

آئی پی ایل 2025 کے لئے بی سی سی آئی نے بڑا اعلان کیا ہے۔

IPL 2025: انڈین پریمیئر لیگ کے 18ویں سیزن یعنی آئی پی ایل 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ 22 مارچ کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان KKR کے ہوم گراؤنڈ ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2025 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ 22 مارچ کو ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا جبکہ 18 ویں سیزن کا فائنل بھی 25 مئی کو ایڈن گارڈنز گراؤنڈ پر ہی کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2025 میں 13 شہروں میں 10 ٹیموں کے درمیان کل 74 میچ کھیلے جائیں گے۔ ان میں ناک آؤٹ یعنی پلے آف میچز بھی شامل ہیں۔ لیگ مرحلے کے میچز 22 مارچ سے 18 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

دو بار ٹکرائیں گے چنئی اور ممبئی

آئی پی ایل 2025 کا سب سے بڑا میچ 23 مارچ کو ہوگا۔ آئی پی ایل کی دو بڑی ٹیمیں اس دن ٹکرائیں گی۔ 23 مارچ کو چنئی سپر کنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ ہوگا۔ اس سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار ٹکرائیں گی۔ آئی پی ایل 2025 کا دوسرا میچ سن رائزرس حیدرآباد اور راجستھان رائلس کے درمیان 23 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 23 مارچ کو چنئی اور ممبئی کے درمیان میچ ہوگا۔ یعنی 23 مارچ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔

13 شہروں میں کھیلے جائیں گے آئی پی ایل 2025 کے میچ

آئی پی ایل کے 18ویں سیزن کے میچ کل 13 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل 2025 کے میچ لکھنؤ، ممبئی، حیدرآباد، چنئی، احمد آباد، وشاکھاپٹنم، گوہاٹی، بنگلورو، نیو چنڈی گڑھ، جے پور، دہلی، کولکاتہ اور دھرم شالہ میں کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل 2025 میں کل 12 ڈبل ہیڈر میچز ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ دن میں 12 بار دو میچ کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Champions Trophy 2025: انگلینڈ کو  ملی بڑی ریلیف! یہ اسٹار اوپنر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے  ہوافٹ

ہر سال آئی پی ایل کا پہلا میچ گزشتہ سیزن کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہو رہا۔ گزشتہ سیزن یعنی آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان مقابلہ ہوا تھا لیکن آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ KKR اور RCB کے درمیان کھیلا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read