اسپورٹس

IPL 2023: آئی پی ایل 2023 میں ہوئی کورونا کی انٹری، دہلی-گجرات کے درمیان ہونے والا مقابلہ ہوسکتا ہے منسوخ

IPL 2023 Covid 19: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں کورونا وائرس کی انٹری ہوچکی ہے۔ ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز آکاش چوپڑا کھیلے جارہے آئی پی ایل 2023 میں کمنٹری کر رہے ہیں، وہ کورونا وائرس کی چپیٹ میں آگئے ہیں۔ اس بات کی جانکاری انہوں نے خود ٹوئٹ کرکے دی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ کچھ دن کمنٹری نہیں کرپائیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا،  ’کاٹ اینڈ بولڈ کووڈ۔ سی وائرس پھر سے ہوگیا ہے۔ ابھی ہلکی علامت ہیں۔ سب کچھ کنٹرول میں ہے۔‘

کمنٹری ہی نہیں، سابق کرکٹر دیگر شو میں بھی شامل ہیں۔ اس لئے، آرگنائزر اور براڈکاسٹر یقیناً اس میں شامل ہر فرد کی حفاظت پر گہری نظر رکھیں گے۔ خاص طور پر آئی پی ایل کا گزشتہ کچھ سیشن کورونا وائرس وبا سے متاثر رہا ہے۔ جس سے آرگنائزروں کو جیو بلبلے بنانے اور اسے محفوظ مقامات پر رکھنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ حالانکہ اس بار ایسا کوئی ضابطہ نہیں ہے، لیکن کووڈ کی اس انٹری نے منیجمنٹ کی ٹینشن ضرور بڑھا دی ہوگی۔

گجرات اور دہلی کی ٹکر

آج دہلی اور گجرات کے درمیان ٹکر ہونا ہے۔ اب تک اس مقابلے سے متعلق کوئی بری خبر نہیں آئی ہے۔ یعنی میچ اپنے طے وقت پر ہوگا، لیکن کووڈ کی آئی پی ایل میں انٹری ضرور تشویشناک ہے۔ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2023 کا ساتواں میچ منگل (4 اپریل) کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں آئی پی ایل 2023 کے پہلے میچ میں گجرات نے چنئی کو ہرایا تھا۔ اب ان کا سامنا دہلی سے ہوگا، جو لکھنو سپر جائنٹس سے ہارکر آرہی ہیں۔ رشبھ پنت کی غیرموجودگی میں دہلی کی ٹیم تھوڑی کمزور ضرور نظرآئی، لیکن ان کے پاس بڑے کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ گزشتہ چمپئن کے خلاف ان کی کارکردگی کیسی رہتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

60 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago