West Bengal Violence News: مغربی بنگال میں ہوئے تشدد سے متعلق مرکزی حکومت سخت نظرآرہی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل (4 اپریل) کو رام نومی پر ہوئے فساد اور خراب لا اینڈ آرڈر پر ممتا حکومت سے رپورٹ مانگی ہے۔ وزارت داخلہ نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری سے 3 دنوں کے اندر پورے حادثہ پر رپورٹ بھیجنے کو کہا ہے۔ مغربی بنگال بی جے پی صدر سوکانت مجومدار نے وزیرداخلہ امت شاہ کا خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہندووں کو مسلسل بنگال میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس خط کے بعد وزارت داخلہ نے یہ رپورٹ طلب کی ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو ہاوڑہ میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد وزیرداخلہ امت شاہ نے بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس اور ریاستی بی جے پی صدر سوکانت مجومدار سے بات کی اور ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔
ہاوڑہ اور ہگلی میں ہوا تھا تشدد
گورنر نے امت شاہ کو تشدد اور موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی تھی۔ ہاوڑہ میں ہجوم کی طرف سے ہنگامہ مچانے، گاڑیوں کو جلانے، پتھراو کرنے اور دوکانوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس دوران پولیس کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی تھیں۔ ہاوڑہ کے بعد اتوار کے روز ہگلی میں بھی تشدد ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: West Bengal Violence: رام نومی کے جلوس میں بندوق لہرا رہا تھا 19 سالہ سمت، ہاوڑہ پولیس نے مونگیر سے کیا گرفتار
سوکانت مجومدار نے لکھا تھا خط
سوکانت مجومدار نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ ہگلی ضلع میں بھی بی جے پی کی شوبھا یاترا میں ہنگامہ کیا گیا۔ پھر ریلوے اسٹیشنوں پر بھاری پتھراو ہوا، جس کے بعد ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا تھا اور اسے مغربی بنگال کی برسراقتدار پارٹی یعنی ٹی ایم سی اور اس کی حمایت کے بغیر جاری نہیں رکھا جاسکتا تھا۔ بی جے پی صدر اور لوک سبھا رکن پارلیمنٹ سوکانت مجومدار کی قیادت میں بی جے پی کے ایک وفد نے منگل کے روز ریاست میں تشدد کے حالیہ سانحہ سے متعلق گورنر سی وی آنند بوس سے ملاقات بھی کی۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…