-بھارت ایکسپریس
پرتھ ٹسٹ میں آسٹریلیا کی ہارکی کہانی لکھ دی گئی۔ ٹیم انڈیا نے پرتھ میں کمال کردیا اورآسٹریلیا پرجیت کے ساتھ ہی سودسمیت اپنا بدلہ بھی لے لیا۔ ہندوستان کے خلاف پرتھ کی ہارآسٹریلیا کی بڑی شکست میں سے ایک ہے۔ اس دوران اس سے جڑا 136 سال پرانا ایک شرمناک ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ پرتھ میں 5 ٹسٹ کی سیریزکا پہلا میچ کھیلا جا رہا تھا، جسے جیت کرٹیم انڈیا نے 0-1 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔
ہندوستان نے پرتھ میں لیا بدلہ!
ہندوستان نے پرتھ ٹسٹ جیتنے کے لئے آسٹریلیا کے سامنے 534 رنوں کا ہدف رکھا تھا، لیکن جیسا کہ امید تھی وہ اس رنوں کے پہاڑکوچڑھنے میں ناکام رہے۔ اس میں ہندوستان کی تیزگیند بازی کا فیصلہ کن رہا۔ کپتان جسپریت بمراہ کی قیادت میں ہندوستان کے گیند بازوں نے دونوں اننگوں میں آسٹریلیائی بلے بازوں کی ناک میں دم کرکے رکھ دیا، جس کا اثریہ ہوا کہ پرتھ میں ہندوستان کو بڑی جیت تومل ہی گئی۔ ساتھ ہی اس کا بدلہ بھی پورا ہوگیا۔
2018 میں ہارے، 2024 میں بڑے فرق سے ہرایا
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بدلے والی بات کیا ہے؟ اس کے تارپرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم پرکھیلے گئے گزشتہ میچ سے جڑے ہیں۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان آپٹس اسٹیڈیم پرپچھلا میچ سال 2018 میں کھیلا گیا تھا، جوکہ اس میدان پرکھیلا گیا پہلا ٹسٹ تھا۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کواس ٹسٹ میچ میں 146 رنوں کے بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ 6 سال بعد پرتھ کے اسی آپٹس اسٹیڈیم ہندوستان اورآسٹریلیا پھر سے آمنے سامنے تھے۔ اس بارہندوستان نے آسٹریلیا کو پہلی ٹکرمیں خود کو ملی ہارکے دوگنے فرق سے ہرایا اور سود کے ساتھ حساب برابرکیا۔
پرتھ ٹسٹ کا ریکارڈ
پرتھ ٹسٹ میں پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستان کی پہلی اننگ 150 رنوں سے آگے نہیں بڑھی۔ جواب میں جسپریت بمراہ نے بھی 5 وکٹ حاصل کئے اورآسٹریلیا کی پہلی اننگ کو 104 رنوں پر ہی آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پہلی اننگ میں ہندوستان کو 46 رنوں کی سبقت ملی۔ اس کے بعد دوسری اننگ میں ہندوستان نے یشسوی جیسوال اوروراٹ کوہلی کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹ پر487 رن بنائے اوراننگ ڈکلیئرکی۔ یشسوی جیسوال نے 161 رن بنائے جبکہ وراٹ کوہلی 100 رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔
136 سال کا ریکارڈ ٹوٹا، آسٹریلیا ہارا
جب آسٹریلیا کے سامنے پرتھ ٹسٹ میں 534 رنوں کا ہدف تھا، جس کا پیچھ کرتے ہوئے انہوں نے ٹاپ کے اپنے 4 وکٹ صرف 29 رنوں پرگنوا دیئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اس سے 136 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے ٹاپ-4 بلے باز سال 1888 میں مینچسٹرمیں کھیلے ٹسٹ میں 38 رنوں پرآؤٹ ہوئے تھے۔ دوسری اننگ میں آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ 89 رن ٹریوس ہیڈ نے بنائے۔ ان کے علاوہ مچیل مارش نے 47 رنوں کی اننگ کھیلی۔ مگریہ اس پہاڑ جیسے اسکور کی چڑھائی کرنے کے لئے کافی نہیں رہے، جو ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے سامنے سیٹ کئے تھے۔
-بھارت ایکسپریس
سال 2004 میں یوپی اے کی جیت کے بعد جب سبھی کولگا کہ سونیا گاندھی…
گواسکر نے پہلے دو ٹیسٹ کھیلنے والے ہرشیت رانا کی واپسی یا سڈنی میں ہونے…
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اس…
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد یوپی کی یوگی حکومت نے بڑا فیصلہ…
اسٹارٹ لینے کے بعد وراٹ کوہلی نے رن لینے کا ارادہ بدل دیا، لیکن جب…
سماجی کارکن انا ہزارے نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، "ہر روز…