اسپورٹس

IND vs AUS: وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ، جانیں کیسا رہے گا موسم کا مزاج

IND vs AUS: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے بعد دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ ہندوستان نے اس سیریز کے لیے سوریہ کمار یادو کو کپتان بنایا ہے۔ ٹیم انڈیا زیادہ تر نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ تاہم اس میچ کے دوران بارش کا امکان ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جانی ہے۔ اس کا پہلا میچ جمعرات کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔ جمعرات کو وشاکھاپٹنم میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے۔ دن کے آغاز میں آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔ لیکن اس کے بعد ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہو سکتا ہے۔ اگر ٹاس سے پہلے بارش ہوتی ہے تو میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

ٹیم انڈیا اس میچ کی پلیئنگ الیون میں یشسوی جیسوال اور ایشان کشن کو موقع دے سکتی ہے۔ یہ دونوں اوپننگ کر سکتے ہیں۔ تلک ورما، رنکو سنگھ اور اکشر پٹیل کو بھی موقع مل سکتا ہے۔ تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ اور پرسدھ کرشنا کو جگہ مل سکتی ہے۔ ان دونوں نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان نے اس سیریز کے لیے زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- World Cup 2023: کوہلی کی ونڈے رینکنگ میں زبردست اچھال، نمبر-1 کے قریب پہنچے وراٹ

ہندوستانی ٹیم- ایشان کشن (وکٹ کیپر)، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو (کپتان)، تلک ورما، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، مکیش کمار، واشنگٹن سندر، آویش خان، رتوراج گائیکواڈ جیتیش شرما

آسٹریلیا کی ٹیم- ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر/کپتان)، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، ناتھن ایلس، جیسن بیرنڈورف، تنویر سانگھا، کین رچرڈسن، ایرن ہارڈی

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

31 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago