انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کو نئی ذمہ داری مل گئی ہے۔ وہ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے ہیں۔ انہوں نے راہل ڈراوڈ کی جگہ لی ہے۔ نئے ہیڈ کوچ کے طور پر گمبھیر کی تقرری کا اعلان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈراوڈ کی مدت کار ختم ہوگئی ہے۔ ڈراوڈ نے ٹی 20ورلڈ کپ 2021 کے بعد ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ حالانکہ ان کی میعاد صرف ون ڈے ورلڈ کپ 2023 تک تھی لیکن بی سی سی آئی نے اسے بڑھا دیا تھا۔اب ان کی اضافی میعاد مکمل ہونے کے بعد نئے کوچ کی تقرری ہوچکی ہے اور گوتم گمبھیر کو یہ بڑی ذمہ داری مل گئی ہے۔
ڈراوڈ کی میعاد ختم ہونے کی خبروں کے ساتھ ہی گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ بننے کی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں۔ اب جئے شاہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم شبھمن گل کی کپتانی میں زمبابوے کے دورے پر ہے۔ اس کے بعد وہ سری لنکا کے دورے پر جائیں گی۔ جہاں گمبھیر چارج سنبھالیں گے۔
گمبھیر آئی پی ایل 2024 سے پہلے ہی کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے مینٹور بن چکے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی سرپرستی میں کے کے آرکی ٹیم کو چیمپئن بھی بنایا۔ گمبھیر ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے والے واحد امیدوار تھے۔ انہوں نے کوچ کے عہدے کے لیے انٹرویو سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…