انٹرٹینمنٹ

Shah Rukh Khan Mother Lateef Fatima: شاہ رخ خان کی والدہ تھیں اندرا گاندھی کی قریبی، آکسفورڈ سے حاصل کی تعلیم

Shah Rukh Khan Mother Lateef Fatima: بالی ووڈ کے بہترین اداکارہ شاہ رخ خان نے فرش سے عرش تک کا شاندار سفرطے کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے بالی ووڈ میں بڑا اور خاص نام کمایا ہے۔ دہلی سے نکل کر ممبئی کے فلمی گلیارے میں آئے شاہ رخ خان بعد میں پوری دنیا میں ایک مشہور نام بن گئے۔

شاہ رخ خان 58 سال کے ہوچکے ہیں۔ تین دہائی سے بھی زیادہ وقت سے وہ بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ ان کی پہچان گلوبل اسٹارمیں ہوتی ہے۔ پوری دنیا کو اپنا دیوانہ بنانے والے اداکار کی پیدائش 2 نومبر 1965 کو نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام تاج محمد تھا۔ جوکہ مجاہد آزادی تھے۔ وہیں وہیں اداکارکی ماں کا نام لطیف فاطمہ تھا۔ آئیے آج آپ کو شاہ رخ خان کی ماں کے بارے میں کچھ خاص باتیں بتاتے ہیں۔

اس کرکٹرسے ہوئی تھی لطیف فاطمہ کی منگنی

تاج محمد سے شادی کرنے سے پہلے لطیف فاطمہ کی ایک کرکٹر سے منگنی ہوچکی تھی۔ لطیف فاطمہ نے سابق کرکٹر عباس علی بیگ سے منگنی کی تھی۔ حالانکہ دونوں کا رشتہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ لطیف فاطمہ نے عباس علی بیگ سے منگنی توڑلی تھی۔

شوہرسے 11 سال چھوٹی تھی شاہ رخ خان کی ماں

شاہ رخ خان کے والد اوران کی ماں کی عمرکے درمیان 11 سال کا فرق تھا۔ اداکار کے والد تاج محمد اپنی بیوی لطیف فاطمہ سے 11 سال بڑے تھے۔ دونوں نے سال 1959 میں شادی کی تھی۔ لطیف فاطمہ حیدرآباد کی رہنے والی تھی۔ شادی کے بعد لطیف فاطمہ اور تاج محمد ایک بیٹی کے والدین بنے۔ جبکہ سال 1965 میں جوڑے کے گھر شاہ رخ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی تعلیم

شاہ رخ خان کی ماں لطیف فاطمہ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں۔ انہوں نے دنیا کی مشہورآکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی جبکہ وہ انگلینڈ سے رینک ہولڈرمجسٹریٹ تھیں۔ شاہ رخ خان کی والدہ ایک مؤثرشخصیت میں شمارتھیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے اپنی والدہ کے بارے میں بولتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پہلی کچھ مسلم خواتین میں سے ایک تھیں، جنہوں نے اتنا کچھ حاصل کیا تھا۔ مجسٹریٹ کے طور پران کی مدت کاربہت لمبی تھی۔

اندرا گاندھی کی قریبی تھیں لطیف فاطمہ

لطیف فاطمہ خان ہندوستان کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی بھی قریبی تھیں۔ وہیں لطیف فاطمہ کے والد اور شاہ رخ خان کے نانا شہنواز خان انقلابی تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ لال قلعہ سے انگریزوں کا پرچم اتارنے والے سب سے پہلے شخص شہنواز خان ہی تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

24 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago