اسپورٹس

Mohammed Siraj Revanth Reddy: محمد سراج کو تلنگانہ حکومت کا بڑا تحفہ، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کے بعد اعلان

Mohammed Siraj Revanth Reddy: ہندوستانی ٹیم بارباڈوس سے ٹی-20 ورلڈ کپ جیت کروطن واپس لوٹ آئی ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا جگہ جگہ استقبال ہو رہا ہے۔ ان کے لئے کئی اعلان بھی کئے جا رہے ہیں۔ منگل کوٹیم انڈیا کے اسٹارگیندباز محمد سراج کو تلنگانہ حکومت نے بڑا تحفہ دیا ہے۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے محمد سراج کے گھر کے لئے زمین اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔ حال ہی میں ورلڈ کپ ونرگیندبازمحمد سراج اپنے گھرحیدرآباد پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ منگل کو تلنگانہ حکومت کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئی، جس میں حیدرآباد یا اس کے آس پاس کے علاقے میں رہائشی پلاٹ اورسرکاری نوکریاں دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کیا پوسٹ

وہیں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے ایکس پر پوسٹ کرکے لکھا۔ آج ہندوستانی کرکٹر محمد سراج سے ملاقات کی۔ ٹیم انڈیا کے ٹی-20 ورلڈ کپ حاصل کرنے کے لئے محمد سراج کو مبارکباد دی گئی۔ مستقبل میں سراج مزید اونچائیوں پر پہنچنا چاہتے ہیں۔ وہیں تلنگانہ کے سی ایم اوکی طرف سے ایکس پرپوسٹ کرکے لکھا گیا- وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان اور ہمارے ریاست تلنگانہ کو شہرت دلانے والے آل راؤنڈر کرکٹر محمد سراج کو مبارکباد دی۔ اس موقع پرسراج کواعزازسے سرفرازکیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے افسران کو ریاستی حکومت کی طرف سے محمد سراج کوایک گھراورنوکری دینے کا حکم دیا ہے۔

مفلسی میں گزرا ہے محمد سراج کا بچپن

آپ کو بتادیں کہ محمد سراج نے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کے لئے تین میچ کھیلے۔ آئرلینڈ کے خلاف انہوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 13 رن دے کرایک وکٹ حاصل کیا۔ وہیں پاکستان کے خلاف 19 رن دیئے۔ یوایس اے کے خلاف انہوں نے 25 رن دیئے تھے۔ محمد سراج کو اس کے بعد کھولنے کا موقع نہیں ملا۔ ان کی جگہ اسپنرکلدیپ یادوکوکھلایا گیا۔ جہاں ویسٹ انڈیزکی پچوں پر وہ اثردارثابت ہوئے۔ محمد سراج کو ورلڈ کپ فائنل جیتنے کے بعد روتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہوا تھا، جس میں وہ روتے ہوئے کہتے نظرآئے تھے۔ آج خواب پورا ہوگیا۔ محمد سراج نے گھرپہنچنے کے بعد ورلڈ کپ کا میڈل اپنی ماں شبانہ بیگم کو پہنا دیا تھا۔ محمد سراج کا بچپن مفلسی میں گزرا ہے، لیکن انہوں نے خواب دیکھنا نہیں چھوڑا۔ آج وہ اسٹارگیند باز ہیں اور دنیا کے بہترین بلے بازوں کے پسینے چھڑاتے ہوئے نظرآتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Arvind Kejriwal’s bail plea: اروند کیجریوال کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ کل سنائے گا فیصلہ

دہلی کے سی ایم کیجریوال نے شراب پالیسی کیس میں ضمانت اور سی بی آئی…

57 mins ago

Adani power deal under scrutiny: بنگلہ دیش کے ساتھ اڈانی پاور ڈیل کی تحقیقات کرے گی یونس سرکار،ہوسکتا ہے بڑا فیصلہ

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اس معاہدے کی شرائط جاننا چاہتی ہے جس کے تحت…

2 hours ago

Indore Crime News: پکنک منانے گئے فوج کے 2 جوانوں پر حملہ، ٹرینی فوجی کے ساتھ بندوق کی نوک پر گینگ ریپ

پولیس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جام گیٹ کے قریب آرمی کی ایک…

2 hours ago