اسپورٹس

PCB announces squad for Champions Trophy: پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی ٹیم کا کیا اعلان،ٹیم میں واپس لوٹے فخرزمان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔رپورٹ  کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔

بلے باز کے طور پر  بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر  شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم میں آل راؤنڈرز کے طور پر فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا (نائب کپتان ) ہیں،  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان اور اسپنر ابرار احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں فاسٹ بولرزحارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ  پاکستان کی یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق نے بتایا کہ ’صائم ایوب کو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’ہم صائم ایوب کی جلد صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے محروم ہونا غیر معمولی بیٹنگ فارم والے بیٹر کے لیے کتنا تکلیف دہ ہوگا۔وہ ہماری ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، لہٰذا ہم کسی بھی جلد بازی میں فیصلے کرنے کے بجائے ان کی صحت کو ترجیح دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

2 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

3 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

3 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

4 hours ago