قومی

MRM on Mahakumbh Stampede 2025: مہاکمبھ حادثہ قومی سانحہ، متاثرین کی مدد اخلاقی فریضہ: مسلم راشٹریہ منچ

 پریاگ راج/نئی دہلی: عقیدت اورروحانیت کے سب سے بڑے تہوارمہاکمبھ میں پیش آئے دردناک حادثے نے پورے ملک کوغمزدہ کردیا ہے۔ اس ہولناک حادثے میں کئی بے گناہ عقیدت مندوں کی جانیں چلی گئیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ قومی سطح کا سانحہ ہے، جس نے ہرہندوستانی کے دل کوجھنجھوڑکررکھ دیا ہے۔ مسلم راشٹریہ منچ (ایم آرایم) نے اس سانحے کوانتہائی تکلیف دہ قراردیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعا کی اورمتاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ منچ نے اس مشکل وقت میں انتظامیہ کوہرممکن تعاون دینے کا عزم ظاہرکیا ہے اورریلیف کے کاموں میں بھی فعال کردارادا کررہا ہے۔

منچ کے قومی کنوینراورمیڈیا انچارج شاہد سعید نے اس حادثے کوقومی المیہ قراردیتے ہوئے کہا، “مہاکمبھ پورے ہندوستانی ثقافت اورفخرکی علامت ہے۔ ایسے سانحات سے نہ صرف ایک کمیونٹی بلکہ پورے ملک کی روح زخمی ہوتی ہے۔” انہوں نے کہا کہ مسلم راشٹریہ منچ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اوراس مشکل وقت میں ہرممکن مدد کرے گا۔ منچ کی ٹیم ریلیف اوربچاؤ کے کاموں میں انتظامیہ کا تعاون کررہی ہے اور ضرورت مندوں تک کھانا اورطبی امداد پہنچا رہی ہے۔

مودی اوریوگی کومسلم راشٹریہ منچ بھیجے گا خط 

مہاکمبھ حادثے کے حوالے سے مسلم راشٹریہ منچ نے جمعہ کے روزایک ہنگامی میٹنگ بلائی، جس میں 200 سے زائد کارکنوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منچ وزیراعظم نریندرمودی اوراترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوایک جذباتی خط لکھے گا۔ اس خط میں حادثے پرگہری ہمدردی کا اظہارکیا جائے گا اورحکومت کے ریلیف کاموں میں مکمل تعاون کی پیش کش کی جائے گی۔

ریلیف اوربچاؤ کے کاموں میں ایم آرایم سرگرم 

مسلم راشٹریہ منچ ریلیف اوربچاؤکے کاموں میں بھی فعال طورپرحصہ لے رہا ہے۔ منچ کے کارکن انتظامیہ کے ساتھ مل کرریلیف کیمپوں میں زخمیوں کی مدد کررہے ہیں، کھانے، پانی اورضروری ادویات فراہم کررہے ہیں۔ منچ کے قومی کنوینرڈاکٹرشاہد اخترنے اس سانحے کو انتہائی المناک قراردیتے ہوئے کہا کہ “مہاکمبھ صرف مذہبی اجتماع نہیں بلکہ ہندوستانی ثقافت اورسناتن روایت کی زندگی کی علامت ہے۔”

مسلم راشٹریہ منچ کی حکومت سے مطالبات
1. حادثے کی غیرجانبدارانہ اورمکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کوروکا جا سکے۔
2. متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ اورزخمیوں کا مفت علاج یقینی بنایا جائے۔
3. کمبھ جیسے اجتماعات میں آفت مینجمنٹ ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے۔
4. بھیڑکنٹرول کے لیے جدید تکنیک کا استعمال کیا جائے۔

معاشرہ اورحکومت کومل کراقدامات اٹھانے ہوں گے: ایم آرایم

مسلم راشٹریہ منچ نے ملک بھرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کے لیے دعا کریں اور ان کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والوں کی آتما کوشانتی دے- اور ان کے خاندانوں کو صبرجمیل عطا کرے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

3 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

4 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

5 hours ago