قومی

Priyanka Gandhi Public Meeting in Mustafabad: وزیراعظم مودی اورکیجریوال میں کوئی فرق نہیں… مصطفیٰ آباد میں علی مہدی کی حمایت میں منعقدہ انتخابی جلسے میں پرینکا گاندھی نے کیا بڑا زبانی حملہ

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز دہلی اسمبلی الیکشن کی انتخابی تشہیر میں وزیراعظم نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی اور کیجریوال میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دہلی اسمبلی الیکشن میں مصطفیٰ آباد کے برج پوری میں پارٹی امیدوار علی مہدی کی حمایت میں منعقدہ انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم مودی ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو کوقصوروارٹھہراتے رہے، جبکہ اروند کیجریوال وزیراعظم مودی کو قصوروار ٹھہراتے رہے ہیں۔ دونوں میں سے کسی نے بھی کوئی بھی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ میں یہاں اس لئے آئی ہوں کہ الیکشن کو ہلکے میں مت لیجئے۔ الیکشن جوہوتا ہے، بہت اہم ہوتا ہے۔ یہ الیکشن لیڈران کے لئے اہم نہیں ہوتا ہے، عام لوگوں کے لئے اس سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی خاصیت یہ ہے کہ یہ جمہوریت ہے، جو آئین بنا وہ سب کے لئے یکساں ہے۔ آپ کے پاس میرے پاس، لیڈران کے پاس یہ ووٹ کی طاقت ہے۔ اس سے آپ اپنے آئین کو مضبوط کریں گے یا کمزور کریں گے، اس لئے آپ کو سوچنا پڑے گا کہ آپ کے ووٹ کی بہت اہمیت ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ لوگ گاؤں سے آتے ہیں، اپنے بچوں کا مستقبل اچھا بناتے ہیں۔ آج صورتحال یہ ہے کہ فیملی میں دوتین لوگ کام کرتے ہیں۔ آج صورتحال یہ ہے کہ جو عام آدمی پارٹی کے لوگ آتے ہیں اورجوباتیں اٹھاتے ہیں، جس مہنگائی سے آپ جدوجہد کررہے ہیں، اس کی بات نہیں ہے۔

کوئی موضوع کی بات نہیں کر رہا ہے، دونوں ایک جیسے ہیں: پرینکا گاندھی

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ آپ کتنی بھی محنت کرلیں، پیسہ مناسب نہیں ہے۔ گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ آج صورتحال یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر الیکشن کے وقت آپ کے پاس آتے ہیں، وہ مہنگائی آپ کے جدوجہد کی بات نہیں کرتے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر راج محل کی بات کررہے ہیں اوربی جے پی کے لیڈرشیش محل کی بات کررہے ہیں۔ وہ آپ کے موضوع کی بات نہیں کررہے ہیں۔ یہی بات کررہے ہیں کہ کس نے کتنا پیسہ کھایا، کس نے کتنا بڑا محل بنایا توسوچئے کہ آپ کی بات کون کررہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ آپ کی جدوجہد کوکون سمجھ رہا ہے۔ آپس میں پھوٹ ڈالنے کا کام کررہے ہیں۔ صبح سے شام تک کوئی کہے گا۔ میری توہین کردی، اس کی توہین کر دی۔ کوئی ہندو-مسلم اور کوئی ذات پات کی بات کررہا ہے۔

وزیراعظم مودی اور کیجریوال بزدل ہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ سب جگہ جی ایس ٹی ہے۔ ٹیکس بڑھتے جا رہے ہیں اورآپ کو دکھایا کیا جا رہا ہے، شیش محل، راج محل، اڈانی، امبانی۔ زمانہ بدل رہا ہے اور آپ کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ لوگوں کی بات میں سنتی ہوں، وہ امید ہی نہیں رکھتے کہ لیڈرایماندار بھی ہوں گے۔ چھوٹے سے چھوٹے کام کے لئے آپ کو پیسہ دینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کیسے آئے، بدعنوانی کے خلاف باتیں کرکے اور آج ان میں اور مودی جی میں کیا فرق ہے؟ وزیراعظم مودی، نہرو جی کو بولتے ہیں اور کیجریوال وزیراعظم مودی کو بولتے ہیں۔ کام کون کررہا ہے؟ ذمہ داری کون لے گا؟ جو نڈرہوکر سچ بولتا ہے، وہ ہوتا ہے لیڈر۔ راہل گاندھی کو دیکھا ہے؟ وہ لیڈر ہے۔ یہ توبزدل ہیں، دونوں ایک جیسے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہماری معیشت آج چوپٹ ہو رہی ہے۔ سب اڈانی جی کوبیچ رہے ہیں اور آپ کے بچے ان کی شادیاں دیکھ رہے ہیں کہ ان کے کتنے بڑے گہنے اور زیور ہیں۔ 5 فروری کو کانگریس کے امیدوارکوبھاری ووٹوں سے جتائیں، یہاں ایشوربھی ہیں اورعلی بھی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi SIR: اڈوانی سے لے کر جے شنکر اور کیجریوال تک، حتمی ووٹر فہرست میں ہوں گے شامل VVIPs کے نام، الیکشن کمیشن نے وجہ بتائی

بیشتر معاملات میں ووٹروں کا ریکارڈ 2002 میں دہلی میں ہونے والی گزشتہ SIR کی…

26 minutes ago

England vs Sri Lanka: انگلینڈکو70 گیندوں پر صرف 67 رنز ، پھر بھی ہار گیا، 99 پر آؤٹ ہوئے مینڈس

کوسل مینڈس 99 رنز کے اسکور پر آؤٹ قرار دیے گئے تھے۔ 31ویں اوور میں…

1 hour ago

Delhi NCRWeather Update: دہلی -این سی آر میں آج گرمی اور حبس کرے گی پریشان، 26 ستمبر سے بارش کے امکانات

آئی ایم ڈی کے مطابق، 25 ستمبر کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت…

2 hours ago

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

11 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

12 hours ago

Balika Vadhu: ’بالیکا ودھو‘ کے 18 سال، چھوٹی آنندی بنیں اسٹار، ایک نے خودکشی کی تو دو فنکاروں کا ہوگیا انتقال

کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…

13 hours ago