قومی

Ban on SFJ extended for five years: خالصتان حامی تنظیم سکھ فار جسٹس پر پھر کسا شکنجہ، مرکز ی سرکار نے کی پابندی میں پانچ سال کی توسیع

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے سکھ فار جسٹس پر پابندی پانچ سال کے لیے بڑھا دی ہے۔ وزارت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کے خلاف یہ کارروائی ملک کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنے کے الزام میں کی گئی ہے۔ یہ تنظیم ایک الگ خالصتانی ملک بنانے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔ یہ تنظیم مسلسل ملک دشمن سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

سکھ فار جسٹس پر پہلی بار 2019 میں پابندی لگائی گئی تھی۔ اس کے بعد وزارت داخلہ نے اس تنظیم کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ریفرنڈم کی آڑ میں یہ تنظیم شدت پسندی اور علیحدگی پسندی کے نظریے کو مسلسل فروغ دے رہی ہے۔ سکھ فار جسٹس کے خلاف بھارت میں بھی کئی مقدمات درج ہیں۔ ان سے تفتیش جاری ہے۔

یہ ایک بنیاد پرست تنظیم ہے، جو پنجاب کو خالصتانی ملک بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس کے لیے یہ تنظیم کئی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد گروپتونت سنگھ پنوں نے 2007 میں رکھی تھی۔ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے۔ اس کا ہیڈ کوارٹر امریکہ میں واقع ہے۔ اس تنظیم نے ایک علیحدہ خالصتانی ملک بنانے کی سمت میں کئی ممالک میں مسلسل ریفرنڈم کرائے ہیں۔ سکھ فار جسٹس پر پہلے بھی کئی طرح کے الزامات لگائے جا چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

10 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago