بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے سابق کرکٹراوروکٹ کیپربلے بازنمن اوجھا کے والد ونے اوجھا کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ ونے اوجھا کوکورٹ نے 7 سال کی سزا سنائی ہے اور 7 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ دراصل، بینک آف مہاراشٹر کی جول کھیڑا برانچ میں 2013 میں ہوئے سوا کروڑ کے غبن معاملے میں 11 سال بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اس مشہورمعاملے میں چار ملزمین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا دی گئی ہے۔
نمن اوجھا کے والد ونے اوجھا کو ہوئی سزا
واضح رہے کہ نمن اوجھا کے والد ونے اوجھا کو سال 2022 میں ہی اس معاملے میں گرفتارکیا گیا تھا۔ دراصل، سال 2013 میں بینک آف مہاراشٹر برانچ جول کھیڑا میں موجودہ بینک منیجر ابھیشیک رتنم، ونے اوجھا سمیت دیگر نے مل کر فرضی نام اور تصویر کی بنیاد پر کسان کریڈٹ کارڈ بناکربینک سے رقم حاصل کی تھی۔ تب تقریباً سوا کروڑروپئے کی رقم حاصل کی تھی۔ اس معاملے کا ماسٹرمائنڈ ابھیشیک رتنم تھا، جس نے بینک افسران کے پاس ورڈ کا غلط استعمال کرکے فرضی اکاونٹ کے ذریعہ سے غبن کو انجام دیا تھا۔
اب عدالت نے ونے اوجھا کے علاوہ ابھیشیک رتنم کو 10 سال کی جیل اور80 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا ہے۔ دھن راج پوار اورلکھن ہنگوے بھی 7-7 سال کی جیل کی سزا سنائی گئی اور 7-7 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پبلک پراسیکیوٹرراجیش سیبلے کے مطابق، تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان نے بینک حکام کے آئی ڈی اورپاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے رقم کا غبن کیا۔ کیس کی تحقیقات کے دوران بینک کیشئیردینا ناتھ راٹھور کی موت ہوگئی۔ اسی وقت، ٹرینی برانچ منیجرنیلیش چترولے، جن کی آئی ڈی اورپاس ورڈ کا غلط استعمال کیا گیا تھا، کوعدالت نے بری کردیا۔ ایڈوکیٹ وشال کوڈلے نے بتایا کہ ملزمان نے ایجنٹوں کے ذریعہ جعلی اکاؤنٹس کھول کرغبن کا ارتکاب کیا تھا، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی تھی۔
ٹیم انڈیا کے لئے کھیل چکے ہیں4 میچ
ہندوستانی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز نمن اوجھا نے سال 2021 کی شروعات میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران ٹیم انڈیا کے لئے ایک ٹسٹ، ایک ونڈے اور 2 ٹی-20 میچ کھیلے۔ اس دوران ٹسٹ میں انہوں نے 56 رن، ونڈے میں ایک رن اور ٹی-20 میں 12 رن بنائے۔ وہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 22 سنچری کے ساتھ کل 9753 رن بنائے ہیں۔ لسٹ اے میں بھی ان کے نام 4278 رن درج ہیں، جس میں 9 سنچری بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی-20 میں بھی انہوں نے 2972 رن بنائے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہند-بحرالکاہل خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی حرکیات میں، ہندوستان کا براہموس میزائل سسٹم درستگی،…
سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش کے موقع پرنئی دہلی کے تاریخی…
اوپن اینڈڈ میوچل فنڈز نے 2024 میں تقریباً 5.13 کروڑ فولیو کا اضافہ کیا ہے…
دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی…
ہندوستانی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاری 2024 میں 10 فیصد بڑھ کر…
منگل کو ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار…