اسپورٹس

Asia Cup 2023: پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا بڑا بیان، پاکستانی ٹیم سے متعلق کہی یہ بڑی بات

Shakib Al Hasan After Lose vs Pakistan, Super-4, Asia Cup 2023: بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کے سپر-4 مرحلے کے مقابلے میں بدھ کے روزیہاں پاکستان کے خلاف 7 وکٹ کی یکطرفہ شکست کی ذمہ داری بلے بازوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے وکٹ پر انہوں نے بہت خراب بلے بازی کی۔ بنگلہ دیش کے 194 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان نے امام الحق (84 گیندوں میں 78 رن، پانچ چوکے اورچارچھکے) اورمحمد رضوان (79 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 63 رن، 7 چوکے اور ایک چھکا) کے نصف سنچری اوردونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کی 85 رنوں کی شراکت داری کی بدولت 63 گیند باقی رہتے ہوئے تین وکٹ پر 194 رن بناکر جیت درج کی۔

بنگلہ دیش اس سے پہلے مشفق الرحیم (87 گیندوں میں 64 رن، پانچ چوکے) اور کپتان شکیب الحسن (57 گیندوں میں 53 رن، 7 چوکے) کی نصف سنچری اوردونوں کے درمیان 100 رنوں کی شراکت داری کے باوجود حارث رؤف (19 رن پر4 وکٹ اور نسیم شاہ (34 رنوں پر 4 وکٹ) کی شاندارگیند بازی کے سامنے 38.4 اووروں میں 193 رنوں پر سمٹ گئی۔

ہار کے بعد شکیب الحسن نے کہی یہ بڑی بات

شکیب الحسن نے میچ کے بعد کہا، ”اس طرح کے وکٹ پربہت خراب بلے بازی کارکردگی، لیکن ہمیں آئندہ مقابلے پردھیان دینا ہوگا۔ وہ نمبرون ٹیم ہیں اوراس کی وجہ یہی ہے۔ ان کے پاس تین عالمی سطح کے گیند بازہیں، جو ان کے لئے چیزیں آسان بنا رہے ہیں۔ ہم گیند بازی شعبے میں اچھی کارکردگی پیش کررہے ہیں، لیکن بلے بازی امید کے مطابق نہیں ہے۔ ہمیں مزید تسلسل کے ساتھ کارکردگی پیش کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

شکیب الحسن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے تین تیزگیند بازوں نے شاندارگیند بازی کی۔ پاکستان کی طرح ہمارے تیزگیند بازگزشتہ کچھ سالوں میں بہت اچھی گیند بازی کر رہے ہیں، لیکن بدقسمتی سے اس طرح کی پچ پرآپ تب تک وکٹ نہیں پاسکتے جب تک کہ بلے بازغلطیاں نہیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بلے بازوں نے عام شاٹ کھیل کرشروعات میں ہی کافی وکٹ گنوا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:  Asia Cup 2023: بنگلہ دیش کے خلاف حارث رؤف کا شاندار کارنامہ، ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا

انہوں نے کہا، ہم نے شروعات میں جلدی وکٹ گنوا دیئے اورہم نے کچھ عام شاٹ کھیلے۔ اس طرح کے وکٹ پر ہمیں ابتدائی 10 اووروں میں 4 وکٹ نہیں گنوانے چاہئے، لیکن ایسا ہوتا ہے۔ ہماری شراکت داری اچھی تھی، ہمیں 7 یا 8 اووراوربلے بازی کرنے کی ضرورت تھی۔ سری لنکا میں کھیلنے کے ضمن میں انہوں نے کہا، جب میں ایل پی ایل (لنکا پریمیئرلیگ) میں کھیلا تھا تو پچیں تھوڑی دھیمی تھیں، وکٹ پرغیرمعمولی اچھال تھی اوراس سے ہمیں مدد ملے گی۔ امید ہے کہ ہم کولمبو میں اچھی کارکردگی کریں گے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…

7 mins ago