قومی

Delhi rain amid chilling cold: زہریلی ہوا کے ساتھ دھند کی چادر میں لپٹی شدید سردی کا ستم جھیل رہی دہلی میں ہلکی بارش،تھمنے لگی روزمرہ کی رفتار

دہلی اس وقت سردی، دھند اور آلودگی کی زد میں ہے۔ دریں اثنا، دارالحکومت میں آج ہلکی بارش نے سردی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ وہیں، شدید سردی کے ساتھ ساتھ دہلی میں دھند کا بھی راج ہے۔ دہلی میں جیسے جیسے سردی بڑھ رہی ہے، دھند بھی گھنی ہوتی جا رہی ہے۔ شدید دھند کے باعث ٹرینوں اور پروازوں کی رفتار بھی متاثر ہو رہی ہے۔ وہیں بڑھتی ہوئی آلودگی نے دہلی کی فضا کو مزید زہریلا بنا دیا ہے۔ اب پھر دہلی کی زہریلی ہوا میں سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ تاہم، آج کی ہلکی بارش دہلی کی ہوا کے معیار میں کچھ بہتری ضرور لائے گی۔

سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔ کچھ مقامات پر گھنی سے بہت گھنی دھند پڑ سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مرئیت(ویجبلیٹی) 50 میٹر سے کم ہو سکتی ہے۔ اب سردی مزید بڑھ جائے گی۔ دہلی میں آج بھی دھند ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ بھی کم ہوگئی ہے۔ فی الحال، دہلی میں مانسون کے بعد کا موسم او این ڈی( اکتوبر، نومبر، دسمبر) چل رہا ہے ، جبکہ سردیوں کا موسم دسمبر سے فروری تک رہتا ہے۔ دھند کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے پر بھی حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔ جس سے پرواز کی خدمات بھی متاثر ہورہی ہیں۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر (23 دسمبر) کو دہلی میں ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد 24 دسمبر کو دہلی-این سی آر میں گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اور کرسمس کے بعد مسلسل تین دن بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

وہیں دوسری جانب دہلی میں ایک بار پھر بڑھتی ہوئی آلودگی نے لوگوں کا سر درد بڑھا دیا ہے۔ آج مسلسل پانچواں دن ہے جب دہلی کا AQI خطرناک سطح پر ہے۔ دہلی کا اوسط AQI آج صبح 6 بجے 410 ریکارڈ کیا گیا۔ کل بھی، دہلی کا AQI ‘شدید’ زمرہ میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جہاں 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 409 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ہفتہ کو دارالحکومت میں AQI 370 ریکارڈ کیا گیا، جو ‘انتہائی خراب’ زمرے میں آتا ہے۔ 26 سے 28 دسمبر تک بہت ہلکی بارش کا امکان ہے، جس کا اثر دہلی کی ہوا کے معیار پر ضرور پڑے گا اور آلودگی میں کچھ کمی ضرور ہوگی۔

Rahmatullah

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

20 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

51 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago