پنجاب کے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال پیر کو 28ویں دن بھی جاری ہے، حالانکہ ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کی حالت “تشویشناک” ہے اور کھنوری سرحد میں احتجاجی مقام پر ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے دوبارہ کہا کہ دل کا دورہ پڑ نے اور متعدد اعضاء کے فیل ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
ڈلیوال 26 نومبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں
قریب 70سالہ ڈلیوال 26 نومبر سے پنجاب اور ہریانہ کے درمیان کھنوری سرحد پر بھوک ہڑتال پر ہیں تاکہ مرکز پر احتجاج کرنے والے کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے،ان کے مطالبات میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت بھی شامل ہے۔ سمیکتا کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد سینئر کسان لیڈر اتوار کو اسٹیج پر نہیں آئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث ان کا مدافعتی نظام بہت کمزور ہوگیا ہے اور انہیں انفیکشن کا خطرہ ہے۔
ڈلیوال کو آئی سی یو میں داخل کرنے کی ضرورت ہے- ڈاکٹر
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے تھے۔ بھوک ان کے اہم اعضاء جیسے اعصابی نظام، جگر اور گردے کو متاثر کر رہی ہے۔ ان کے بلڈ پریشر میں بھی اتار چڑھاؤ ہوتا دکھ رہا ہے، بعض اوقات بہت تیز، جو کہ تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈلیوال نے آرتھوسٹیٹک ہائپوٹینشن کے لیے بھی مثبت تجربہ کیا، یہ ایک قسم کا کم بلڈ پریشر ہے جو چکر آنا یا سر ہلکا پن اور بے ہوشی کا سبب بن سکتا ہے۔ وہ ہیموڈینامیکل(خون کا ناکافی بہاؤ) طور پر غیر مستحکم ہے ۔ عام طور پر ایسے مریضوں کو آئی سی یو میں داخل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی سنیچر کی شام کو احتجاجی مقام پر پہنچے تھے اور ڈلیوال سے ملاقات کی۔ اس سلسلے میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کل شام، زراعت پر پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین، چرنجیت سنگھ چنی نے ڈلیوال سے ملاقات کی، چنی نے کہا کہ ڈلیوال ملک کے کسانوں کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔کسان رہنماؤں کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں 24 دسمبر کو شام 5.30 بجے ملک بھر میں کینڈل مارچ نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب 26 دسمبر کو ڈلیوال کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہو جائے گا تو تحصیل اور ضلع کی سطح پر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…