Bharat Express DD Free Dish

کورونا بحران کے دوران بی ایم سی کے ذریعہ خرچ کیے گئے 12000 کروڑ روپے کی جانچ وارڈ آفس پہنچی

ممبئی، 26 نومبر (بھارت ایکسپریس): بی ایم سی کی جانب سے کورونا بحران کے دوران خرچ کیے گئے 12000 کروڑ روپے کے اخراجات کی جانچ وارڈ آفس تک پہنچ گئی ہے۔ سی اے جی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ان وارڈوں میں تحقیقات شروع کر دی ہیں جہاں کووڈ سنٹر اور ہسپتال قائم کیے گئے تھے۔ سی اے جی کی ٹیمیں اندھیری ایسٹ وارڈ آفس بشمول ورلی، بھائی کھلہ، باندرہ اور دادر میں تحقیقات کے لئے پہنچ رہی ہیں۔ یہ جانکاری بی ایم سی کے ایک اہلکار نے دی۔ سی اے جی ٹیم نے ورلی میں این ایس سی یو آئی، بھائی کھلہ میں رچرڈسن اینڈ کرڈاس، اندھیری ایسٹ میں سیون ہلز اسپتال، دھاراوی سینٹر، باندرہ ایسٹ میں سب سے بڑا کووڈ سینٹر میں مریضوں کی دیکھ بھال اور آکسیجن کی فراہمی اور پلانٹ کے اخراجات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس کے ساتھ ہی سی اے جی نے بی ایم سی کے آڈٹ ڈپارٹمنٹ سے ان ہوٹلوں کا بل بھی طلب کیا ہے جن میں بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو  Quarantine  میں رکھا گیا تھا اور جن کے اخراجات بی ایم سی اٹھا رہی تھی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read